2025 Latest News Press Releases

چہرہ شناس اٹنڈنس اپلیکیشن میں رجسٹر یشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے فائزہ رعنا

آج سے ماسٹر ٹریننگ مکمل ہوگئی کل سے رجسٹریشن کھل رہی ہے ڈائریکٹر اور ماسٹر ثرینرز رابطے اور وائس میسجز دے رہے ہیں تمام پارٹیاں تعاون کریں یک رخ ہو کر اسے حکومتی موو کو ناکام بنائیں

کوئی بھی دباؤ قبول نہ کیا جائے رجسٹریشن کروائیے والا اساتذہ برادری کا غدار تصور ہوگا

لاہور (خبر نگار)پنجاب لیکچررز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن کی صدر محترمہ فائزہ رعنا نے اعلان کیا ہے کہ کل سے شروع ہونے والی فیشیل اٹنڈنس ایپلیکیشن ایپ میں رجسٹریشن کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مرکزی ایگزیکٹو کے عہدے داران کے توسط سے ضلعی صدور اور کالجز کے عہدے داران کے ذمے لگایا ہے کہ وہ ہر کالج ٹیچر تک ان کا یہ پیغام پہنچایا جائے کہ کوئی حکومتی حکم پر کان نہ دھرے آپ پر ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر اور پرنسپلز کی طرف سے دباؤ ڈالا جائے مگر آپ کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کریں متحد رہیں یہ آپ کے مفادات کے منافی کچھ نہیں کروا سکتے ہم متحد ہیں تو کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا دوسری پارٹیوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس سلسلے میں تعاون کریں اور حکومتی موو کو ناکام بنائیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ رجسٹریشن کروانے والا ساری کمیونٹی کا غدار ٹھہرایا جائے گا

Related posts

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مددگار سہولت کار سٹاف فراہم کیا جائے۔۔ڈویژنل ڈائریکٹرز کو درخواست 

Ittehad

پنجاب کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکولز چھ سے گیارہ ستمبر تک بند

Ittehad

ری فکسیشن اور کٹوتیوں کے خلاف بھی حکم امتناعی ۔۔ ساہیوال سے عمران جعفر کی کاوش

Ittehad

Leave a Comment