ساہیوال ۔۔ اتحاد ساتذہ کے دیرنہ ساتھی پروفیسر اسد عباس نقوی انتقال کر گئے
ساہیوال (نامہ نگار ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے شعبہ کیمسٹری کے ریٹائرڈ پروفیسر اور اتحاد اساتذہ کے دیرینہ ساتھی اسد عباس نقوی گزشتہ دنوں انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا بہتر برس تھی انہوں نے اساتذہ کے حقوق کی باز یابی کے لیے جد و جہد کی ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کو صدمہ
لاہور(خبر نگار)ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر عنصر اظہر کی ہمشیرہ محترمہ گذشتہ دنوں قضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں وہ پی ایم ایس آفیسر تھیں اور دوران ملازمت مختلف اعلی عہدوں پر فائز رہیں انہوں نے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن خدمات سر انجام دیں وہ رکن وزیر اعلی معاینہ ٹیم بھی رئیں اتحاد اساتذہ اور پیپلا کے عہدے داران نے جناب ڈاکٹر عنصر اظہر ڈی پی آئی پنجاب سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحومہ کی بخشش کی دعا کی ہے
سابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر امتیاز احمد چیمہ کو صدمہ
لاہور (خبر نگار )سابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ڈاکٹر امتیاز احمد چیمہ کی زوجہ محترمہ گیارہ مئی بروز اتوار اللہ کی رحمت میں چلی گئیں اتحاد اساتذہ پاکستان کے دوستوں نے ڈاکٹر امتیاز احمد چیمہ سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
رہنما اتحاد اساتذہ ڈاکٹر میاں افضل کو صدمہ
راولپنڈی (نامہ نگار )گورنمنٹ حشمت علی اسلامیہ کالج راولپنڈی کے شعبہ بیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور اتحاد اساتذہ پاکستان راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں محمد افضل کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں انتقال کر گئیں اتحاد اساتذہ پاکستان ڈاکٹر افضل کے غم میں برابر کی شریک ہے مرکزی و ڈویژنل عہدے داران اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا کے رہنماؤں نے ڈاکٹر افضل سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے
ڈاکٹر شہناز محسن سیال کو صدمہ
جھنگ (خبر نگار ) پروفیسر ڈاکٹر شہناز محسن سیال پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن جھنگ کے بردار بزرگ گزشتہ دنوں اللہ کو پیارے ہوگئے اتحاد اساتذہ پاکستان افسردہ ہے اور ڈاکٹر صاحبہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اس کے تمام ساتھی دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ڈاکٹر صاحبہ کے اہل و عیال کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے
جھنگ ۔۔رہنما اتحاد اساتذہ عارف بھروانہ کو صدمہ
جھنگ (نامہ نگار ) اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور سابق مرکزی نائب صدر پیپلا اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ کے استاد جناب عارف بھروانہ کی والدہ محترمہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں اتحاد اساتذہ نے جناب عارف بھروانہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور بھروانہ فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے
فتح پور ۔۔پرنسپل چوہدری بشارت کو صدمہ
لیہ (خبر نگار ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فتح پور ضلع لیہ کے پرنسپل چوہدری بشارت کی صاحب زادی گذشتہ دنوں وفات پا گئیں یقیناً اولاد کی میت کو کندھا دینا اس دنیا کا مشکل ترین کام ہے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ چوہدری بشارت کو ہمت دے کہ وہ اس بھاری صدمے کو برداشت کر سکے مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے
لاہور۔۔وحدت روڈ سائنس کالج کے میاں ارشد علی کو صدمہ
لاہور (نامہ نگار ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن کے ریٹائرڈ استاد اور معروف نعت خواں میاں ارشد علی کے برادر بزرگ میاں محمد اکرم گزشتہ دنوں قضائے الہیٰ سے جہاں فانی چھوڑ گے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور میاں ارشد علی کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے
وحدت روڈ سائنس کالج کے پروفیسر احمد سلیم کو صدمہ
لاہور (خبر نگار ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے شعبہ ریاضی کے استاد پروفیسر احمد سلیم کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پروفیسر احمد سلیم اور دوسرے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے