2025 General Notifications Latest News

سندھ کے نئےسرکاری ملازمین کے لیے پرانے پینشن رولز کی بحالی ۔کنٹری بیوٹری پنشن رولز واپس لے لیے گئے

فنانس ڈویژن صوبہ سندھ نے کنٹری بیوٹری پیشن رولز کو واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا سندھ کے سرکاری ملازمین کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی مبارکباد

سندھ حکومت سرکاری ملازمین کو مراعات دینے باقی صوبوں اور وفاق سے کئی حوالوں سے آگے ہے پیشن کیلکولیشن کرتے وقت سابقہ 104 فیصد اضافے دئیے جاتے ہیں پنجاب کے مقابلے میں ڈبل سے بھی زائد پیشن ملتی ہے

کراچی ( خبر نگار) آج جب سرکاری ملازمین ملازمت کو اپنے صوبے کے دوسرے سرکاری ملازمین اور ہم پلّہ دوسرے صوبوں و مرکز کے ملازمین سے تقابلی جائزہ لیتے ہیں تو انہیں سرکاری ملازمین کئی گروپس میں منقسم نظر آتے ہیں دو طرح سے صوبہ سندھ کے سرکاری ملازمین باقی سارے ملک سے بہتر حالات میں نظر آتے ہیں اگر تنخواہوں کے اعتبار سے دیکھیں تو اس وقت سندھ کے ملازمین اپنے ہم دورانیہ ملازمین سے بیس سے پچیس فیصد زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں گزشتہ دو سالوں کے دوران جب پنجاب کی سابق اور موجودہ حکومتوں نے پینشن اصلاحات کے نام پر جو ملازم کش اقدامات کیے ہیں لیو انکیشمنٹ صفر کر دی ہے پینشن کیلکولیشن میں چھ اضافے ختم کر دئیے ہیں یوں یہاں کے ملازمین کی پیشن سکڑ کر پچاس فیصد رہ گئی ہے سندھ میں پیشن کیلکولیشن میں 104 فیصد اضافے کیے جاتے ہیں یوں وہاں سے ریٹائر ہونے والے پینشنرز یہاں والوں سے ڈبل سے بھی زیادہ پیشن لے رہے ہیں ایک اور مثبت قدم جو سندھ حکومت نے اٹھایا ہے وہ باقی صوبوں کی طرح جو کنٹری بیوٹری پیشن سسٹم جو گذشتہ برس لاگو کیا تھا اسے واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اتحاد اساتذہ پاکستان نے سندھی سرکاری ملازمین کو اس مثبت پیش رفت پر انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی بد حواسیاں ۔۔نوکری سے نکالنے جانے والی لیکچررز خواتین موجود ہیں اور۔۔ ۔

Ittehad

چار اضلاع کے سکول چھ سے تیرہ مارچ تک پھر بند ۔بارہ مارچ کی میٹنگ میں اگلا فیصلہ ہو گا

Ittehad

سزا یافتہ سابق ڈائریکٹر گوجرانولہ اب رپورٹ نہ لکھ کر دوسروں کو سزا دے رہا ہے حکام مداخلت کریں

Ittehad

Leave a Comment