HED News Latest News

نصاب سازی صوبوں کا حق،سندھ نے وفاق کا نصاب نافذ کرنے سے انکار کردیا

کراچی(نیٹ نیوز)سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے تیار کردہ نصاب اپنے صوبے میں نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔وفاق پورے پاکستان میں یکساں نصاب نافذ کروانا چاہتا ہے۔سندھ کے محکمہ ایجوکیشن کے اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ انہیں وفاق کی جانب سے نصاب کا خاکہ موصول ہوا ہے۔سندھ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک معاشرتی علوم کا مضمون پڑھایا جاتا ہے جب کہ وفاق کے نصاب میں یہ مضمون شامل نہیں ہے۔اجلاس کی صدارت وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کی۔بریفنگ لینے کے بعد مراد علی شاہ نے رائے ظاہر کی کہ وفاق کے یکساں نصاب سے سندھ کا تعلیمی نصاب بہتر ہے۔سندھ اپنا نصاب ہی نافذ کرے گا۔ نصاب سازی صوبائی معاملہ ہے۔انہوں نے وزیر تعلیم سعید غنی کو ہدایت جاری کی کہ وفاقی اور سندھ کے نصاب کے موازنے کے حوالے ایک رپورٹ تیار کرکے جلد ان کو بھجوائی جائے۔

Related posts

گجرات ۔محترمہ صدف خاں آفریدی انتقال کر گئیں

Ittehad

ڈگریوں کی تصدیق درست مگر رکیے اس سے قبل یہ بتائیں کہ وہ بلیک میلر کون ہیں

Ittehad

تین تعلیمی بورڈز کے سیکرٹری اور ایک کے کنٹرولرکا ایڈیشنل چارج

Ittehad

Leave a Comment