HED News Latest News

نصاب سازی صوبوں کا حق،سندھ نے وفاق کا نصاب نافذ کرنے سے انکار کردیا

کراچی(نیٹ نیوز)سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے تیار کردہ نصاب اپنے صوبے میں نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔وفاق پورے پاکستان میں یکساں نصاب نافذ کروانا چاہتا ہے۔سندھ کے محکمہ ایجوکیشن کے اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی نے بتایا کہ انہیں وفاق کی جانب سے نصاب کا خاکہ موصول ہوا ہے۔سندھ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک معاشرتی علوم کا مضمون پڑھایا جاتا ہے جب کہ وفاق کے نصاب میں یہ مضمون شامل نہیں ہے۔اجلاس کی صدارت وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کی۔بریفنگ لینے کے بعد مراد علی شاہ نے رائے ظاہر کی کہ وفاق کے یکساں نصاب سے سندھ کا تعلیمی نصاب بہتر ہے۔سندھ اپنا نصاب ہی نافذ کرے گا۔ نصاب سازی صوبائی معاملہ ہے۔انہوں نے وزیر تعلیم سعید غنی کو ہدایت جاری کی کہ وفاقی اور سندھ کے نصاب کے موازنے کے حوالے ایک رپورٹ تیار کرکے جلد ان کو بھجوائی جائے۔

Related posts

فپواسا اور پیپلا کے درمیان ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کے حصول کے لیے ملکر جد وجہد کرنے پر اتفاق

Ittehad

پرائیویٹ کالجز کی اب ۔الکٹرونک رجسٹریشن  ہوگی ۔دس اپریل کو سسٹم کا افتتاح 

Ittehad

پرائیویٹ ہاسٹل کی چھت گرنے سے گورنمنٹ صادق ۔یونیورسٹی کی دو سٹوڈنٹس جان بحق

Ittehad

Leave a Comment