2025 HED News Latest News Press Releases

پنجاب کے اساتذہ پر ماہ جولائی بھی بھاری ،انکم ٹیکس کی دوسری قسط کٹے گی

،،الٹی ہوگئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیا،، کے مصداق ایسوسی ایشن نے ہر سطح پر روز لگایا پیپلا سرگودھا ڈویژن نے وفاقی محتسب سے پہلے فیصلہ حاصل کیا پھر انہی سے ان لینڈ کمشنر کو کٹوتی نہ کرنے کا خط لکھوایا مرکزی صدر فائزہ رعنا نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سے ملاقات کر کے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی مگر ہر ایک نے ایک ہی جواب دیا کہ اگر ایف بی آر کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کو تحریری طور پر آگاہ نہ کرئے اور وہ آگے اپنے ماتحت صوبائی دفاتر کو ربیٹ بحال کرنے کا نہ کہہ دے ہم بے بس ہیں

لاہور(نامہ نگار ) انکم ٹیکس میں چھوٹ بحال ہوگئی یا ۔ہیں 25 فیصد کی نصف کی کٹوتی گذشتہ ماہ مئی 2025 کی تنخواہوں میں سے عید الاضحیٰ سے پہلےکاٹ لی گئی تو سخت تکلیف ہوئی کوششیں شروع ہوئیں اسلام آباد میں وزیر اعظم کی کمیٹی نے یقین دہانیاں کروائیں کہ آئندہ کے لیے انکم ٹیکس میں چھوٹ بحال کر دی گئی ہے اور آئندہ ماہ کٹوتی نہیں ہوگی پھر کسی نے آرمی چیف سے ٹیلی فون کروانے کی خبر سنا کر کریڈیٹ اپنے نام کروانے کی کوشش کی اخبارات نے لکھ دیا چینلز نے خبر چلا دی کہ چیرمین ایف بی آر نے قائمہ کمیٹی سینٹ کو کہہ دیا ہے کہ آئندہ کٹوتی نہیں ہوگی اور کاٹی گئی واپس کر دی جائے گی یا ایڈجسٹ کر دی جائے گی پھر لوگوں نے انفرادی طور پر اور منتحب نمائندگان نے اپنے اکاؤنٹ آفیسز سے رابطہ کیا تو پتہ چلا کہ دوسرے قسط ماہ جون کی تنخواہ سے کٹنے کے امکان ہے تو دور دھوپ شروع ہو گئی سرگودھا ڈویژن اور سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیر محمد گوندل ۔نےوفاقی محتسب اسلام آباد کو اس ناانصافی کے خلاف اپیل کرکے اساتذہ کے حق میں فیصلہ بھی حاصل کرلیا اور بعد ازاں اس پر عمل درآمد کے لیے ڈویژنل کمشنر انکم ٹیکس کے نام ڈائریکشن کا لیٹر بھی لکھوا لیا 20 جون بروز جمعہ پیپلا کی دو رکنی ٹیم جو صدر پیپلا اور سیکرٹری مالیات شفیق بٹ پر مشتمل تھی نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں زبانی دلائل کے ساتھ ساتھ ایک تحریری عرضداشت بھی پیش کی جس کے ساتھ وفاقی محتسب کے دونوں لیٹر منسلک تھے سرگودھا کی قیادت نے سرگودھا اکاؤنٹ آفیس سے بات کی مگر کسی بھی جگہ سے ذمہ داران نے کوئی حوصلہ افزا بات نہیں کی اور تھرو پراپر چینل ایف بی آر کے احکامات کے بغیر کوئی بھی کمٹمنٹ کرنے سے معذورت کر لی

Related posts

فارم 45 پر اعتماد ۔۔ پولنگ سٹاف پر اعتماد ۔۔ اساتذہ برادری پر اعتماد۔ ۔۔ داد و تحسین کی مستحق

Ittehad

ڈاکٹر شیر محمد گوندل کو انبالہ مسلم کالج میں جوائننگ پر استقبالیہ

Ittehad

وفاق کے عام سرکاری ملازمین کو 25فیصد تفاوت کمی آلاونس کا نوٹیفکیشن

Ittehad

Leave a Comment