2025 Latest News Press Releases

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کھیلیں کشیدگی کی نظر ہو گئیں

ایڈیشنل سیکرٹری نے ڈی پی آئی سپورٹس ونگ پر انتظامی کا الزام لگایا اور خاصی تذلیل کی جس پر ڈائریکٹر سپورٹس اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے استعفیٰے دے دئیے

مذکورہ ایڈیشنل سیکرٹری ماتحت عملے کو ذلیل کرنے ۔نامناسب سلوک روا رکھنے اور غیر پارلیمانی زبان کے استعمال میں مشہور ہیں اب تک سیکٹروں پرنسپلز اور اساتذہ کو بے عزت کر چکے ہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تیسری سالانہ کھیلیں آٹھ اپریل سے بارہ اپریل 2025 تک منعقد کروانے کا شیڈول دیا سپورٹس ونگ ڈی پی آئی ونگ کے ڈائریکٹر محمد وقاص اکبر اور ان کے ماتحت دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اویس سعید اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر زاہد پر مشتمل ٹیم کے ذمے ان کھیلوں کے تمام انتظامات تھے نے ان کھیلوں کے تمام ایونٹس کے انعقاد کا شیڈول دیا کہاں کھلاڑی ٹھہرائے جائیں گے کون کیا کرئے گا یہ سب ۔اس مرتبہ ریلوے کے سٹیڈیم واقع گڑھی شاہو میں اوپننگ سیرمنی کی تقریب کے انتظامات دیکھ کر ایڈیشنل سیکرٹری سیخ پا ہو گئے انہوں نے تمام منتظمین کو بلا کر سر عام بے توقیر کیا اور کہا کہ جاؤ جا کے گذشتہ برس کی ریکارڈنگ فلیمیں دیکھو سر عام بے عزت ہونے کو یہ ٹیم محسوس کر گئی اور اگلے ہی روز تبادلے اور چھٹی کی درخواستیں لکھ دیں بات میڈیا تک پہنچی تو ایک میڈیا انچارج نے موقف لینے کے لیے مذکورہ ایڈیشنل سیکرٹری کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا مگر وہ لائن پر نہیں آئے یہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پہلی مرتبہ نہیں ہوا اس سے پہلے کئی مرتبہ موصوف مختلف مواقعوں پر پرنسپلز ،ڈائریکثرز اور اساتذہ کو بے توقیر کر چکے ہیں اور ڈیپارٹمنٹ میں اس بنا پر مشہور ہیں اس مرتبہ سپورٹس ونگ والے غیرت کھا گیے اور ان سے اتنی بے توقیری برداشت نہیں ہوئی اور استعفیٰے دے دئیے

Related posts

ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت فیز ٹو کے تبادلے ۔شفافیت ،مستعد اور عمدہ ساکھ کا دعویٰ

Ittehad

چکوال کالج ختم کیوں کیا عدالت عالیہ نے حکومت سے جواب طلب کر لیا

Ittehad

ری فیکیشن میں کٹوتیوں کا قانونی جواز فراہم کریں ۔عدالت کاحکم

Ittehad

Leave a Comment