2025 HED News Latest News

پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب اسلامیہ کالج سول لائنز کے نئے پرنسپل تعینات

مستقل پرنسپل ڈاکٹر اختر سندھو کے ایل پی آر پر چلے جانے کے بعد یہ چارج ڈاکٹر عاصم کو دے دیا گیا تھا جو سنیارٹی میں ان سے کافی جونیئر تھے نشان دہی پر ڈی ڈی او پاوز نواسی دن کے لیے ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی کے سپرد کی گئیں

لاہور ( خبر نگار ) ڈاکٹر اورنگزیب نیازی کو گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور کے پرنسپل کا عارضی جارج پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی کے سپرد کر دیا گیا ہے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کل 29 ستمبر 2025 کو جاری ہونے وا لے آرڈرز کے مطابق یہ چارج انہیں نواسی روز کے لیے سونپا گیا ہے پہلے یہ چارچ پنجابی ادب کے پروفیسر ڈاکٹر عاصم کے سپرد کیا گیا تھا بعد ازاں یہ نشان دہی کی گئی کہ سنیارٹی میں ڈاکٹر اورنگ زیب ان سے سینئر ہیں تو اس مرتبہ چارج انہیں سونپ دیا گیا ہے پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی اردو ادب کے استاد ہیں انہوں نے اپنا مقالہ ،،پاکستان میں اردو تنقید ،، کے موضوع پر لکھ کر پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اردو تنقید میں انہیں ایک ممتاز مقام حاصل ہے لگ بھگ ایک درجن کتب کے مصنف ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان نے انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے

Related posts

ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر بشیر احمد خان انتقال کر گئے

Ittehad

دھرنے والوں کی بارہویں شام ملکی شہرت یافتہ شاعر عدنان محسن کے سنگ

Ittehad

میانوالی کی پروفیسر نذیراں بی بی جوانی میں وفات پا گئیں

Ittehad

Leave a Comment