2025 Latest News Obituary

گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم وفات پا گئے

مرحوم کی عمر تقریباً 68 برس تھی عربی ادب کے نامور استاد تھے 2012 سے یکم جولائی 2017 تک گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے پرنسپل رہے اس سے قبل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے عربی کے صدر شعبہ رہے کچھ عرصہ ڈویژنل ڈائریکٹر فیصل آباد اور چیرمین فیصل آباد تعلیمی بورڈ کا چارج بھی ان کے پاس رہا

اسلام پر ان کی تحریریں کو کافی پزیرائی ملتی تھی اور مذہبی سکالر کے طور پر طور پر جانے جاتے تھے وہ جماعت اسلامی سے منسلک تھے مگر ان کے پیروکاروں کی بجائے ساری دوستیاں لبرل لوگوں سے تھیں

گذشتہ تین چار ماہ سے صاحب فراش تھے انہی گردوں کا مرض لاحق تھا پہلے فیصل آباد کے ہسپتال میں زیر علاج رہے ان کے پسران کیونکہ اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے وہ انہیں وہاں لے گئے اور اجکل پیمز ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا آج انتقال ہو گیا ان کی میت کو فیصل آباد لایا جا رہا ہے جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی

فیصل آباد ( خبر نگار) عربی ادب کے سکالر اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز فاروق اکرم آج اللہ کی رحمت میں چلے گئے مرحوم کی عمر تقریبا 68 برس تھی وہ مدت ملازمت مکمل کر کے یکم جولائی 2017 کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد فیصل آباد کے پرنسپل کے طور پر ریٹائر ہوئے وہ پروفیسر آف عربیک تھے اور پرنسپل کی تقریریں سے قبل گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں شعبہ عربی کے چیرمین تھے انہیں کچھ عرصہ کے لیے ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد اور کچھ عرصہ کے لیے تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے جرمین کا عارضی چارج بھی اس کے پاس رہا وہ بہت خوش مزاج اور ملنسار شخصیت تھے اسلامی علوم پر انہیں عبور حاصل تھے مولانہ مودودی سے متاثر ہونے کے باعث جماعت اسلامی سے منسلک تھے مگر جماعت کے پیروکاروں سے ان کی نہیں بنتی تھی ان کی زیادہ دوستیاں لبرل لوگوں سے تھیں ان کی مذہبی تحریریں خاصی مقبول ہوتی تھیں ریٹائرمنٹ کے بعد مطالعہ اور لکھنے پڑھنے میں وقت گزرتا رہا کئی امراض سے ان کا واسطہ رہا مگر گزشتہ تین چار ماہ سے زیادہ علیل ہو گئے تو انہیں فیصل آباد کے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا پسران کیونکہ بسلسلہ روزگار پنڈی اسلام آباد میں مقیم ہیں وہ انہیں وہاں لے گئے وہاں پیمز ہسپتال میں علاج جاری تھا لیکن عمر نہ وفا نہ کی اور وہ آج ہسپتال میں انتقال کر گئے ان کی میت کو اسلام آباد سے فیصل آباد لایا جائے گا جہاں نماز جنازہ تدفین اور دیگر آخری رسومات ادا کی جائیں گی

Related posts

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید ٹرانسفر ,غلام فرید نئے سیکریٹری تعینات

Ittehad

یہ نااہلی ہے نالائقی ہے یا بد دیانتی۔ویڈیو دیکھیں اور فیصلہ خود کریں

Ittehad

گورنمنٹ کالج حجرہ کی عمارت پر قبضے کا جھگڑا،ڈائریکٹر کالجزساہیوال کی اساتذہ سے بدتمیزی

Ittehad

Leave a Comment