وہ انگریزی ادب کے ڈاکٹر آف فلاسفی ہیں وہ اگرچہ بصارت سے محروم ہیں لیکن انتہائی ذہین اور قابل استاد ہیں انتظامی تجربہ رکھتے ہیں کالج جوائن کرنے سے قبل پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ہیڈ ماسٹر سلیکشن کے بعد ایک سکول کو بڑی کامیابی سے چلایا اور نتائج کو بلندی پر لے گئے
جہلم ( نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم کے پرنسپل ڈاکٹر شاہد سعید قریشی 16 جولائی کوایل پی آر پر چلے گئے ان کی جگہ پرنسپل کا چارج کالج کے انتہائی محنتی قابل انگریزی ادب کے استاد ڈاکٹر جنید کے سپرد کیا گیا ہے ڈاکٹر صاحب انگریزی ادب کے ایک معروف استاد ہیں اور مشہور ہے کہ دور حاضر کے اس ادب کے تمام طلباء و طالبات ان کی شاگردی میں رہ چکے ہیں انہوں نے گزشتہ برس ہی تحقیقی مقالہ پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے ایم اے انگریزی کرنے کے فوری بعد انہوں نے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے ہیڈ ماسٹر کا امتحان پاس کر کے کچھ عرصہ بطور ہیڈ ماسٹر کام بھی کیا بطور کالج ٹیچر کمیشن کا امتحان پاس کر لینے کے بعد کالج ایجوکیشن کو ترجیح دی اور کالج کیڈر جوائن کر لیا بطور ہیڈ ماسٹر انہوں نے ایک ڈیڈ یونٹ کو ژندہ کیا اور اس کے نتائج کو صفر پرسنٹ سے 84 فیصد تک پہنچا دیا ان ہی حصوصیات کی بنا پر کالج کی خالی ہونے والی پرنسپل شپ کا تاج ان کے سر پر رکھا گیا ہے اساتذہ اور طلباء وطالبات ان کی تعیناتی پر بہت خوش نظر آ رہے ہیں اتحاد اساتذہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے