2025 Latest News Press Releases

سندھ حکومت نے دس سے بارہ فیصد ایڈہاک ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ڈی آر اے غائب

بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومتیں ڈی آر اے کے بارے نرم رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں کچھ شرائط اور کچھ کم زیادہ کر کے ملنے کا امکان جبکہ پنجاب اور سندھ کی حکومتیں اکڑی ہوئی ہیں یہاں ملنے کےامکانات کم ہیں مرکز اور صوبہ گلگت بلستان میں مل چکا

پنجاب اور سندھ کے سرکاری ملازمین حکام کے گھیراؤ کی تیاری کریں

گلگت بلستان میں اہڈ ہاک ریلیف الاؤنس اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس تیس فیصد کے نوٹیفکیشنز جاری ہو چکے اگرچہ یہ پرانی تنخواہوں کی ابتدائیپاکستانی آرمڈ سروسز کے بارے میں بھی آپ جانتے ہیں کہ ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس میں بڑے افسران کی تنخواہیں پچاس اور چھوٹے ملازمین کی تنخواہیں بیس فیصد تک بڑھائی گئی ہیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مذاکرات چل رہے ہیں امکان ہے کہ دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی فیصد اور کس تاریخ سے اس میں رد وبدل ہو سکتا ہے لیکن کچھ نہ کچھ مل جائے گا لیکن سندھ اور پنجاب کی گورنمنٹس اکڑی ہوئی ہیں اور کچھ دینے پر آمادہ نظر نہیں آ رہی ایسوسی ایشنز اور آگیگا کو جد وجہد اور قربانیاں دینا ہو نگی

لاہور.تجزیاتی رپورٹ ۔۔سندھ حکومت کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں گریڈ ایک سے سولہ تک بارہ فیصد اور گریڈ سترہ سے اوپری گریڈ والوں کے لیے دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دینے کا کہا گیا ہے دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا کوئی ذکر نہیں ہے اب تک کی معلومات
مطابق مرکزی حکومت اور گلگت بلستان کی حکومت نے 30 فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کے نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں اور پاکستان کی باقی صوبوں کی حکومتوں نے ایسا کوئی وعدہ نہیں کیا بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کے اس اقدام پر رد عمل ہوا لڑائی جھگڑا ہوا جد وجہد کے دوران آنسو گیس لاٹھی چارج اور قید ؤ بند کی صعوبتیں برداشت کیں پھر مذاکرات ہوئے گو کہ تاحال فائنل نہیں مگر یہ ضرور ہے کہ کچھ نہ کچھ فیصد یا کسی اگلی پچھلی تاریخ سے مل جائے گا شنید ہے کہ خیبر پختونخوا میں مرکز کی طرح ہونے کی امید ہے لیکن بلوچستان میں چھوٹے اور بڑے گریڈ والوں کے لیے مختلف پرسنٹیج کی بار گین ہو رہی ہے سندھ اور پنجاب میں حکومتیں اکڑی ہوئی ہیں اور کچھ نہ دینے پر ضد کیے ہوئے ہیں یہاں جب تک سرکاری ملازمین ان کا گھیراؤ نہیں کریں یہ ماننے والے نہیں ان دونوں صوبوں کے ملازمین احتجاج کی تیاری کریں

Related posts

لاہور کے سات کالجوں میں پرنسپلز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

اولڈ راوین یونین کے انتخابات گلیکسی اور ساگا گروپس کے پینل نے جیت لیے

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد فپواسا کے مرکزی صدر اور پروفیسر اظہر نعیم پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے

Ittehad

Leave a Comment