2025 HED News Latest News

دو سو ستائیس کالجز کی انرولمنٹ ٹارگٹ سے کم ہے ان کے مستقبل بارے حکمت عملی طے ہو رہی ہے

ڈویژنل ڈائریکٹوریٹس سے تجزیاتی رپورٹ مرتب کر کے بجھوانے کا حکم دیا گیا تین سوالات پوچھے گئے ہیں کالجز کے ناموں کی ایکسل شیٹ فراہم کی گئی ہے جس میں انرولمنٹ بارے تمام ڈیٹا درج ہے

لاہور ،( نامہ نگار ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے اپریل 2025 سے اگست 2025 تک کے پیریڈ انرولمنٹ ڈیٹا جمع کیا ہے اس کے مطابق 227 کالجز کی انرولمنٹ طے شدہ ٹارگٹ سے بہت کم ہے کچھ میں یہ صفر تو کسی میں چند پرسنٹ ،کئی میں پچاس فیصد سے کم اور چند ایک میں پچاس فیصد سے اوپر ہے یہ صورتحال بڑی الارمنگ ہے جس پر اب تجزیاتی رپورٹ مرتب کروائی گئی ہے اس کی بنیاد پر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے انرولمنٹ کا ایک ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا جس پر کتنا عمل ہوا اب تک کتنے طالب علم داخل ہوئے کیا ان کی فیصد ہے اور ڈائریکٹرز سے تین سوال پوچھے گئے کہ کچھ کالجز میں انرولمنٹ صفر کیوں ہے بعض کالجز میں سو سے کم طالب علم داخل ہوئے اور بعض کالجز میں داخلے کا ٹارگٹ سو طالب علموں سے کم کیوں رکھا گیا ان سوالات کا جواب دو دنوں میں مانگا گیا جواب نہ دینے کی صورت میں تادیبی کاروائی کی دھمکی بھی دی گئی ڈی پی آئی پنجاب نے رپورٹ ڈویژنل ڈائریکٹرز سے طلب کی ہے اور اس رپورٹس کی روشنی میں وہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اپنی رپورٹ مرتب کر کے پیش کریں لیکن بعض سوالات کوئی کرنے کی جرات ہی نہیں کر سکتا کہ بعض کالجز بلا جواز اور خلاف قاعدہ اور بلا ضرورت محض سیاسی دباؤ پر کھولے کیوں گئے دوسرا ایک بڑا سوال کہ ان کالجوں میں تقاضوں کو پورا ہی نہیں کیا گیا بیس فیصد کالجز ایسے ہونگے جن میں لیبارٹریاں معیاری ہونگی کتنے کالجوں میں اساتذہ پورے ہیں ایک مدت سے ریکروٹمنٹ بند رکھ کے ڈنگ ٹپاؤ سے کام چلایا جا رہے ہے کتنے پیسے ہر سال اپریل کے مہینے میں تعلیم اداروں سے بچا کر دوسرے اللے تللوں پر لے جائے ہیں

Related posts

ٹرانسفر ایپ آخر کیوں اوپن نہیں ہو رہی؟ کب اوپن ہوگی؟؟

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان پرموشن فسیلئٹیشن کمیٹی سے رابطہ رکھیں جلد اجلاسوں کے انعقاد کروائیں گے 

Ittehad

وفاقی ٹیکس محتسب نے بھی کٹوتی کو ناجائز قرار دیکر واپسی کا حکم دیدیا

Ittehad

Leave a Comment