2025 HED News Latest News Press Releases

پنجاب کے کالج اساتذہ پنجاب کے بجٹ کو مسترد کرتے ہیں مرکز کے ہم پلّہ اضافے کیے جائیں ورنہ تحریک چلائیں گے

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد ،پینشن میں پانچ فیصد اضافہ ۔ڈی آر اے یکسر گول کر دیا یہ ہرگز قابل قبول نہیں اتحاد اساتذہ پاکستان وپیپلا

توقع کی جارہی تھی کہ ن لیگ کی حکومت مرکز کی تقلید کرتے ہوئے 30 فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس ۔دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور پیشن میں سات فیصد اضافہ کرئے گی مگر دیگر صوبوں کی طرح دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا ذکر بجٹ میں کہیں بھی نہیں

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) آج شام پنجاب کے وزیر خزانہ نے پنجاب اسمبلی میں سال 2025-2026 کے لیے بجٹ تجاویز اراکین اسمبلی کے سامنے رکھیں اس پر اگلے چند روز بحث ہوگی اور جس طرح رولے گولے میں پیش ہو گیا اسی طرح پاس کروا کر یکم جولائی سے نافذ کر دیا جائے گا اس بجٹ کے مطابق حاضر سروس تمام ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک الاؤنس( یہ بھی کلیر نہیں کہ رواں بنیادی یا ابتدائی بنیادی پر) ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں پانچ فیصد اضافہ کیا گیا دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا تو کہیں ذکر بھی نہیں کیا گیا یہ وفاق کے ملازمین کو دی جانے والی مراعات سے بھی کہیں کم ہیں صوبائی ملازمین کو تاثر دیا گیا تھا کہ پنجاب میں بھی اسی پارٹی ،ن لیگ، کی حکومت ہے لہذا جو وفاق میں دیا گیا وہ یہاں بھی دیا جائے گا مگر ایسا نہیں کیا گیا بجٹ تقریر سنتے ہی صوبائی ملازمین میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر طرف مسترد مسترد کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا قاہدین نے اسے ملازم دشمن قرار دیکر مسترد کر دیا ہے جلد ہی مختلف تنظیموں کے اجلاس بلا کر احتجاج کا لائحہ عمل بنایا جائے گا اور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی

Related posts

فپواسا پنجاب کی کال پر 25 اگست کو صوبہ بھر کی جامعات سپیشل الاونس کے لیے احتجاج کریں گی

Ittehad

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر ۔۔جی پی فنڈ مارک اپ 7.90 سے بڑھ کر 12.40 فیصد ہو گیا

Ittehad

ملتان ڈویژن کے چودہ مرد کالج اساتذہ سلیکشن کے بعد پرنسپلز تعینات کر دئیے گئے

Ittehad

Leave a Comment