2025 HED News Latest News

خیبر پختون خواہ کے چھتیس کالجوں میں بی ایس پروگرام ختم کر دیا گیا

ایک سو اٹھائیس کالجز میں اسے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں تبدیل کر دیا گیا

ایسا ڈراپ آوٹ ریٹ میں اضافے اور انرلمنٹ میں کمی کے باعث کیا گیا اس کا ایک سبب جو مضامین تھےمارکیٹ سے عدم مطابقت رکھتے تھے اور وسائل کا بڑا حصہ ان پر استعمال ہو رہا تھا

پشاور ،( نامہ نگار) خیبر پختونخوا ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن نے گزشتہ روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں وجوہات بتانے کے بعد ایک اٹھائیس کالجز کی لسٹ جاری کی ہے جن میں 2011 میں شروع کیا جانے والا بی ایس ڈگری پروگرام بند کر دیا ہے اور ان کالجز کے پرنسپل صاحبان کو آئندہ داخلے کرنے سے روک دیا ہے اور ایک سو اٹھائیس کالجز کی ایک دوسری لسٹ جاری کی ہے جن میں اس ڈگری کو ایسوسی ایٹ ڈگری میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں تک وجوہات کا تعلق ہے بتایا گیا ہے کہ ان کالجز میں انرولمنٹ بہت کم رہ گئی تھی اور ڈراپ آؤٹ ریٹ بہت بڑھ گیا تھا ان مضامین میں طلباء و طالبات کی عدم دلچسپی کی وجہ مارکیٹ میں ان کی مطابقت نہیں تھی اور ان وجوہات کی بنا پر حکومتی ذرائع کا ضائع ہو رہا تھا

Related posts

خواتین لیکچررز سنیارٹی نمبر 301 تا 1101 کی پرموشن لنکڈ ٹریننگ تیرہ مارچ سے ہوگی

Ittehad

ترقی پانے والے گیارہ اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے ٹرانسفر پورٹل کھول دیا گیا

Ittehad

کمیشن کی سفارشات کے بغیر حکومت اب کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولرائز کر سکے گی۔۔ قانون میں ترمیم

Ittehad

Leave a Comment