2025 Latest News Press Releases

انکم ٹیکس ریبیٹ ختم کر کے کی گئی کٹوتی کی رقم ضرور واپس ہوگی مگر کیسے

آپ کو ستمبر 2025 میں ریٹرن فائنل کر نا ہوگی جو کر رہے ہیں وہ تو ٹھیک مگر جو نہیں کر رہے انہیں بھی یہ کرنا ہوگی اور اس میں آپ کو نشاہدہی کرنا ہوگی کہ آپ کی گذشتہ مالی سال کے دوران اتنی رقم زائد کاٹ لی گئی اور اس کی واپسی کلیم کریں فیصلے پر یہ رقم آپ کو لوٹا دی جائے گی

یہ ربیٹ یکم جولائی 2022 سے تیس جون 2025 تک بحال کر دی گئی ہے جو پہلے واپس لے لی گئی تھی البتہ یکم جولائی 2025 سے آگے اسے فی الحال ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی بحالی کو آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط کر دیا گیا ہے آل پاکستان یونیورسٹیز فیڈریشن ،اگیگا اور پہت سی متعلقہ یونینز و ایسوسی ایشنز اس کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہیں

لاہور (نامہ نگار ) انکم ٹیکس میں اساتذہ اور ریسرچرز کو حاصل پچیس فیصد ریبیٹ جسے یکم جولائی 2022 سے ختم کر دیا گیا تھا گذشتہ دو ماہ تک اس ضمن میں تنخواہوں میں بھاری کٹوتیوں نے اساتذہ و ریسرچرز کو کچل کے رکھ دیا تھا اس بارے میں بہت کچھ کہا اور لکھا گیا مگر یہ معاملہ اب بلکل صاف ہو گیا ہے حکومت پاکستان نے آئین سازی کر کے یکم جولائی 2022 سے تیس جون 2025 کے دوران اس ریبیٹ کو بحال کر دیا ہے اس عرصہ کے لیے یہ رعایت اساتذہ اور ریسرچرز کو حاصل رہے گی البتہ یکم جولائی 2025 سے اسے ختم کر دیا گیا ہے اور اسے آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا ہے ملک کے طول و عرض میں سکولوں ۔کالجوں اور یونیورسٹیز کی مختلف تنظیمیں اس ربیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہی ہیں کوششوں کا نتیجہ ففٹی ففٹی ہوتا یہ ہو بھی سکتی ہے اور نہیں بھی لیکن یہ سوال گذشتہ مالی سال میں سورس پر کاٹی گئی رقم کیسے واپس ہوگی یہ ہے اس بارے میں عرض ہے کہ جو اساتذہ و ریسرچرز جو باقاعدہ ریٹرن فائنل کرتے ہیں اور کچھ جو نہیں کرتے وہ بھی فائل کریں جس میں زائد کاٹی گئی اس رقم کی واپسی کلیم کریں یہ رقم آپ کو واپس کر دی جائے گی یا زیادہ سے زیادہ اگلے سال کی انکم ٹیکس کٹوتی میں ایڈجسٹ ہو جائے گی آپ کو ٹیکس ریٹرن میں اپنی گذشتہ دو ماہ میں کٹے ہوئے ٹیکس اور ربیٹ کی مکمل معلومات دینا ہونگی محکمہ ایف بی آر اپنے ڈیٹا سے اس کی تصدیق کرکے گا اور آپ کی زائد رقم آپ کو واپس ہو جائے گی یہ کام اول تو آپ خود بھی کر سکتے ہیں اگر مشکل در پیش ہو تو کسی ماہر ٹیکس کی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں ایف بی کی ویب سائٹ کھولیں اور IRIS پر جائیں اور نئے لوگ رجسٹریشن کروائیں ٹیکس آسان ویب سائٹ کھولیں اگر پہلے سے رجسٹرڈ ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ نیا اکاؤنٹ بنائیں اس کے لیے قومی شناختی کارڈ نمبر موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس درکار ہوگا ستمبر میں قومی طور پر مشتہر ہوتا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کریں اس وقت سسٹم لاگ ان کریں ڈیکلریشن میں جائیں اور اپنی 2024-25 کی تنخواہ اور کٹوتی انکم ٹیکس کی تفصیل درج کریں یہاں سالانہ تنخواہ کی رقم درج کی جاتی ہے ٹیکس جو سلپس کے حساب سے کاٹ لیا گیا ہے وہ درج کریں ڈیڈکٹیبل الاؤنس کے کالم میں تمام معلومات جو ہوں دے دیں اور فارم مکمل ہونے پر سبمٹ کا بٹن دبائیں اس کے بعد اگلا مرحلہ ویلتھ ٹیکس کا حصہ ہے یہاں آپ اس سال کے دوران کتنی رقم بچ گئی یا کتنے اثاثے ہیں اگلا مرحلہ ریمانڈ کی درخواست ہے جب ریٹرن فائل ہو جائے تو سسٹم خود بتائے گا کہ آپ کا ریمانڈ بنتا ہے یعنی قابل واپسی رقم یہاں بنک نمبر درج کریں جس میں ڈیمانڈ واپس آ جائے گا

Related posts

تاریخی اہمیت کے حامل گورنمنٹ کالج میانوالی کو برباد کرنے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے ڈاکٹر احمد ندیم۔حافظ رمضان

Ittehad

تعلیم کے دوایڈیشنل سیکرٹریز کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت

Ittehad

اساتذہ کا دھرنا اور میڈیا کوریج

Ittehad

Leave a Comment