انٹرویوز کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا گیا ہے آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
لاہور ( خبر نگار )دو دن قبل فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کے کالجوں میں پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر شارٹ لسٹڈ امیدواران کوکال لیٹر جاری کر کے انہیں دس ستمبر 2025 کو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ واقع نئی انارکلی لاہور مال روڈ لاہور کے کمیٹی روم میں طلب کیا گیا تھا ان انٹرویوز کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دیا گیا ہے اور اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اس بارے میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ڈائریکٹرز فیصل آباد اور گوجرانولہ ڈویژنز کو کہا گیا ہے کہ اس التوا بارے تمام امیدواران کوبر وقت مطلع کرنا یقینی بنالیں تاکہ وہ سفر کی خواری سے بچ جائیں
