اتحاد اساتذہ پاکستان ان کی گراں قدرخدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بدھ 17 ستمبر 2025 کو گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں ،،تقریب پذیرائی ،، کا انعقاد کر رہی ہے
وہ 3 ستمبر 2025 کو مدت ملازمت کی تکمیل پر اپنے عہدے سے سبکدوشی ہوئے ابتدا میں سبجیکٹ سپیشلسٹ منتخب ہو کر شیخوپوری میں درس وتدریس کی شروعات کی اور تقریباً دو برس سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خدمات سر انجام دیں 1997میں ان کی بطور لیکچرر اردو سلیکشن ہوگئی اور انہیں گورنمنٹ زمیندارہ کالج آف سائنس گجرات تعینات کر دیا گیا چند ماہ وہاں گزارنے کے بعد 1998 میں انہیں گورنمنٹ گریجویٹ کالج پھول نگر ٹرانسفر کر دیا گیا اور پھر2000 میں ٹرانسفر ہوکر آبائی شہر لاہور چلے آئے انہیں تاریخی کالج گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں تعینات کر دیا گیا سولہ سال وہاں خدمات سر انجام دینے کے بعد 2016 میں ان کا تبادلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں کر دیا گیا جہاں سے تین ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوئے روز اول سے اتحاد اساتذہ پاکستان سے وابستہ ہوگئے ہمیشہ ہراول دستے کا حصہ رہے اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
لاہور( نامہ نگار) اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا کے معروف رہنما ڈاکٹر جاوید بھٹی مدت ملازمت مکمل کر کے بحثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور سے ریٹائر ہو گئے انہوں نے تدریسی سفر کا آغاز بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کیا 1994میں پنجاب پبلک سروس کمیشن پنجاب سےسلیکشن کے بعد تقریباً دو سال بطور سبجیکٹ سپیشلسٹ ضلع شیخوپورہ میں کام کیا 1997 میں سے لیکچرر منتخب ہونے کے بعد گورنمنٹ زمیندارہ کالج آف سائنس جی ٹی روڈ گجرات تعینات ہوئے 1998 میں ٹرانسفر کروا کر گورنمنٹ ڈگری کالج پھول نگر ضلع قصور آ گئے جہاں دو سال کسب فیض دینے کے بعد 2000 میں انہیں ان کے آبائی شہر لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا تعیناتی تاریخی کالج گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور ہوئی جہاں انہوں نے تقریباً سولہ سال اپنی زندگی کا بہترین حصہ گزارا اور اپنی قابلیت کے جوہر دیکھائے 2016 میں آخری تبادلہ گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں ہوا جہاں تقریباً نو برس تک خدمات سر انجام دیں یہاں ہی تدریسی سفر کا اختتام 3 ستمبر ہوا اور مدت ملازمت پوری ہوگئی اور وہ ریٹائر ہوگئے ریٹائرمنٹ کے روز ان کے ڈیپارٹمنٹ کے دوستوں نے انہیں پر تکلف جائے اور ان کی خدمات کو سراہا اتحاد اساتذہ کے پلیٹ فارم کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پیپلا کے پلیٹ فارم کو بھی پنجاب لیکچررز ائینڈ پروفیسر ایسوسی ایشن کو لاہور کی سطح پر مضبوط بنانے میں ان کا رول نظر انداز نہیں کیا سکتا وہ دو مرتبہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور پیپلا یونٹ کے دو مرتبہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے دیال سنگھ میں قیام کے دوران ایک مرتبہ وہاں بھی پیپلا کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ایک مرتبہ لاہور ڈویژن کے نائب صدر پیپلا رہے ان کی اساتذہ برادری کے حقوق کی بازیابی دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا