2022 Latest News Obituary

جہلم۔ ۔۔ رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر خالد حمید انتقال کر گئے 

 

 اتحاد اساتذہ کے رہنما اور پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر پروفیسر خالد حمید کل مورخہ  نو اگست بروز منگل جہلم میں انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً بیاسی برس تھی وہ اردو ادب کے نامور استاد تھے اپنے کیریئر کے آخر میں شعبہ اردو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ  جہلم سے وابستہ تھے 2000 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے ان کو آبائی قصبہ اگرچہ لالہ موسیٰ تھا مکر بسلسلہ روزگار جہلم آئے تو پھر یہاں کے ہی ہو رہے جناب خالد حمید نے جب کیریئر بطور لیکچرار اردو کیا تو ون یونٹ ہوا کرتا تھا مغربی پاکستان میں کہیں بھی تعینات کر دیا جاتا تھا سلیکشن کے بعد انہیں بلوچستان   کے کسی کالج میں تعینات کیا گیا ون یونٹ ختم ہوا تو گورنمنٹ انٹر کالج جہلم ٹرانسفر ہو کر آگئے جہاں وہ ایک عرصہ تک رہے درد دل رکھنے والے انسان تھے اساتذہ کے حالات کار بہتر بنانے کے خواہاں تھے لہذا اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہو گئے اور اسی پلیٹ فارم سے پنجاب لیکچررز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی منتخب ہوئے اسی بنا پر ایک مخالف پرنسپل سے ان بن ہو گئی اور ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج چکوال چلے گئے دوبارہ جہلم آئے تو اس مرتبہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج۔ ٹاہلیانوالہ میں تعینات ہوئے اور پھر یہاں سے ہی2000 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں نے ان کی موت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے 

Related posts

تعلیمی بورڈ میں رکھے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو فوراً نکال دیا جائے 

Ittehad

ڈیرہ غازی خان میں ایک نئے ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کی منظوری

Ittehad

گورنمنٹ کالج شیخوپورہ کا تشخص برقرار رکھتے ہوئےیونیورسٹی بنائی جاے

Ittehad

Leave a Comment