College News Latest News Press Releases

خواجہ فرید کالج رحیم یار خاں کے پرنسپل کی بغیر انکوائری برطرفی صریحاً زیادتی ہے، اتحاد اساتذہ

اتحاد اساتذہ پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو اور پی پی ایل اے کے اراکین کا ایک ہنگامی مشاورتی اجلاس زوم پر منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ خواجہ فرید کالج رحیم یار خان کے پرنسپل کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے اور ایچ ای ڈی رپورٹ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈرز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا – صوبائی حکومت کو کہا گیا کہ ایک سازش کے تحت کیے گئے اس جانبدارانہ فیصلے کو فی الفور تبدیل کیا جائے – ڈاکٹر اجمل بھٹی کو ان کے عہدے پر بحال کیا جائے اراکین نے متفقہ طور پر حکومت کے ذمہ داران کو کہا کہ انتظامیہ جانبداری سے نہیں چلائی جاتی- آج خواجہ فرید کالج کے اساتذہ کی قرارداد اور سیکڑوں طلبا کا احتجاجی جلوس اس غلط فیصلے کا منہ بولتا ثبوت ہے- انتظامیہ اب بھی ہوش کے ناخن لے لے اور ایک سازشی ٹولے کی حمایت ترک کر دے

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ محمد امیر حمزہ ورک مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

تعلیمی بورڈ لاہور نے نویں جماعت میں داخلوں کا شیڈول جاری کردیا

Ittehad

کرونا مزید پانچ ماہرین تعلیم کی جان لے گیا

Ittehad

Leave a Comment