2025 Latest News Press Releases

شیخوپورہ ۔۔چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا نعیم عباس کو وکلا کے ایک جتھے نے ان کے دفتر میں گھس کر  زد کوب کیا

اتحاد اساتذہ پاکستان اس کی پر زور مذمت کرتی ہے اور دفتری اوقات میں جسمانی تشدد کرنے کو حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف خیال کرتی ہے اگر وزیر اعلی پنجاب ،وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری نے فوری ایکشن نہ لیا اور ہمیشہ کی طرح سیاسی مصلحت کو پیش نظر رکھا تو گورنمنٹ ملازمین کا رہا سہا اعتبار بھی اٹھ جائے گا

اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا اس واقعے کی پر زور مذمت کرتی ہے اور ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقع سزا کا مطالبہ کرتی ہے

محترمہ عمرانہ نیاز ایڈیشنل سیکرٹری پیپلا لاہور ڈویژن اور ڈاکٹر سلیم اختر ضلعی صدر پیپلا شیخوپورہ پرنسپل پروفیسر عبد الرحیم اشرف ،ڈاکٹر اکرم سرا صدر شعبہ اردو اور چیف لاہبریرین ادریس مان اور پروفیسر ظل ہما صدر لوکل یونٹ پیلا خواتین کالج شیخوپورہ نے سکول اساتذہ اور بالخصوص سی ای او رانا نعیم عباس سے اظہار یک جہتی کیا ہے تشدد کی پر زور مذمت کی ہے اور رانا نعیم عباس کی ہسپتال جا کر تیمارداری کی

شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں ایک استاد کے ساتھ ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جس نے ملک کے عوام بالخصوص پڑھے لکھے طبقے کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں واقعہ کی تفصیل کے مطابق ضلع کچہری کے بیس پچیس کے لگ بھگ ایک جتھے نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے دفتر میں دفتری اوقات میں گھس کر انہیں گالیاں دیں زدو کوب کیا انہیں کرسی سے کھینچ کر فرش پر دے مارا اور فرش پر گھسیٹا جس سے انہیں گہری چوٹیں آئیں عملے کے اراکین کو ایسا کرنے سے منع کرنے پر انہیں بھی زد کوب کیا گیا پرچہ درج کر لیا گیا ہے خبر ملنے پر سکول اساتذہ نے رد عمل کے طور پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے اور ان کے ساتھ یکجہتی کے لیے کالج اساتذہ نے بھی احتجاج کے لیے میٹنگیں بلا لیں ہیں فوری طور پر پیپلا ضلع شیخوپورہ کے منتخب نمائندگان محترمہ عمرانہ نیاز ایڈیشنل سیکرٹری پیپلا لاہور ڈویژن اور ضلعی صدر پیپلا شیخوپورہ ڈاکٹر سلیم اختر نے پرنسپل عبد الرحیم اشرف ،پروفیسر اکرم سرا صدر شعبہ اردو اور چیف لاہبریرین ادریس مان اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین شیخوپورہ کی صدر پیپلا کے ہمراہ ہسپتال جا کر جناب رانا نعیم عباس کی تیمارداری کی اور جرات مندانہ اقدام پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور ہر ممکن حمایت کا یقین دلایا ڈاکٹر سلیم اختر اور میڈم عمرانہ نیاز نے احتجاجی سکول اساتذہ سے رابطے کرکے ان کے اظہار یک جہتی کیا اور کالج اساتذہ کی طرف سے احتجاج میں شمولیت اختیار کرنے کا وعدہ کیا اور اس سلسلے میں اپنے ساتھیوں سے مشاورت شروع کر دی ہے اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا مرکز و لاہور ڈویژن نے واقعے کی پر زور مذمت کی ہے اور حکومت وقت کے حکمرانوں وزیر اعلی ،وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری سے معاملے کا نوٹس لینے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ دفتری اوقات میں سرکاری آفیسر پر حملہ دراصل حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش ہے جسے سنجیدگی سے لینا چاہیے اگر سیاسی مصلحت سے کام لیا گیا تو سرکاری ملازمین پر سے حکومت کا رہا سہا اعتبار بھی اٹھ جائے گا اور وہ اپنے آپ کو تنہا محسوس کرتے ہوئے خود اپنا دفاع کا سوچنے پر سوچنا شروع کر دیں گے

Related posts

دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کو اب ملازمت نہیں ملے گی

Ittehad

ترقی پانے والے ایک سو چونتیس مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

Ittehad

عرصہ دراز سے ملازمت سے غائب ایک سو بیاسی لیکچررز ملازمت سے فارغ 

Ittehad

Leave a Comment