2025 HED News Latest News

ترمیم شدہ نیا ٹرانسفر شیڈول جاری ،چار سے سات اگست تک درخواستیں وصول کی جائیں گی

آٹھ اگست کو سیس پر میرٹ لسٹیں لگائی جائیں گی نو اور دس تاریخ کو شکایات سن کر انہیں دور کیا جائے گا اور ان پر فیصلوں کا اعلان گیارہ اگست کو کیا جائے گا بارہ اگست کو ٹرانسفر آرڈرز جاری کر دئیے جائیں گے تیرہ سے سولہ اگست تک ریلیونگ/ جواننگ ہو سکے گی

آج سارا دن درخواستیں موصول کی جاتی رہیں

لاہور (نمائندہ خصوصی) اکتیس جولائی کو جاری ہونے والا اوپن میرٹ شیڈول جو کمپیشنیٹ آسامیوں پر ٹرانسفر کرنے کی خاطر ملتوی کر دیا گیا تھا نئے ترمیم شدہ شیڈول اس کی جگہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ہارڈ شپ کی بنیاد پر ٹرانسفر کا سلسلہ جاری ہے اور بقول وزیر تعلیم رانا سکندر حیات یہ سارا سال جاری ہی رہے گا ان لائن پورٹل بھی کھلا ہے اور دستی درخواستیں بھی وصول کی جا رہی ہیں ہارڈ شپ پر درخواستیں آج بڑے پیمانے پر وصول کی گئیں سپشل سیکرٹری کا عملہ یہ وصول کرتا رہا بے سہارا امیدواران کو میرٹ پر ڈال دیا جائے گا یہ درخواستیں آج چار سے سات اگست تک موصول کی جائیں گی ایک میرٹ لسٹ بنا کر آٹھ اگست کو سیس پر ڈال دی جائے گی جس پر اعتراضات نو اور دس اگست تک سنے جائیں گے اور ان کے فیصلوں کا اعلان گیارہ اگست کو کر کے حتمی لسٹ جاری ہو جائے گی بارہ اگست کو ٹرانسفر آرڈرز جاری ہوں گے اور ریلیونگ و جوائننگ کے لیے تیرہ سے سولہ اگست کا وقت دیا جائے گا

Related posts

رحیم یار خان ۔۔اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما پروفیسر عبد الرحمن چوہدری انتقال کرگئے 

Ittehad

ہائر ایجوکیشن کی 598 نان گزیٹڈ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 11765 درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی

Ittehad

پروفیسر حنیف عباسی کے لیے ،،اعتراف خدمت،، تقریب منعقد کی گئی

Ittehad

Leave a Comment