2025 HED News Latest News

پرنسپل کی خالی سیٹوں پر اپلائی کرنے کی تاریخ 6 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے

یہ توسیع دوسری مرتبہ کی گئی ہے پہلے مرتبہ درخواستیں بجھوانے کی آخری تاریخ 22 مارچ مقرر کی گئی تھی پھر توسیع کر کے اسے 28 مارچ کر دیا گیا اور اب اسے دوسری مرتبہ توسیع کر کے چھ اپریل کر دیا گیا

لاہور (نامہ نگار ) محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے دوسرے راؤنڈ میں پرنسپلز کی خالی سیٹوں پر درخواستیں دینے کی تاریخ میں 6 اپریل تک توسیع کر دی ہے یہ توسیع دوسری مرتبہ کی گئی ہے پہلی مرتبہ درخواستیں ان لائن بجھوانے کی آخری تاریخ 22 مارچ مقرر کی گئی تھی پھر اس میں توسیع کر کے 28 مارچ کر دیا گیا پھر توسیع کی گئی اور اسے 6 اپریل 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے کچھ اہل نظر کے مطابق یہ توسیع امیدواران کی عدم دلچسپی کے باعث ہے جبکہ دوسرا نکتہ نظر اس سے مختلف ہے اس کے مطابق ان لائن سسٹم کی خرابیاں ہیں جس میں آسانی سے چیزیں آپ لوڈ نہیں ہو پاتیں ایک تیسرا خیال بھی ہے کہ میرٹ بنانے کے طریقہ کار کچھ لوگوں کو سوٹ نہیں کرتا

Related posts

ڈاکٹر جاوید حسن اختر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر حق نواز خاں کو تعینات کر دیا گیا

Ittehad

یونیورسٹی اساتذہ کو تنخواہ کا 150فیصد ٹیچنگ الاونس دیا جائے اور پندرہ فیصد ڈسپیرٹی الاونس  یونیورسٹی اساتذہ کو بھی دیا جائے  فپواسا

Ittehad

پری پی ایس بی میں ایسوسی ایٹ سے پروفیسر ترقی پانے والی خواتین کے کیس کلیر

Ittehad

Leave a Comment