2025 Latest News Press Releases

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق یہ فیصلہ بار ایسوسی ایشنوں ،ملک بھر کی پیشہ ورانہ تنظیموں اور عوام کی درخواست پر کیا گیا ایک رائے یہ بھی ہے کہ ایف بی آر کا پورٹل درست کام نہیں کر رہا تھا ریٹرنز ہدف سے کہیں کم داخل کی گئیں رات بارہ بجے تک ہدف دس ملین کے مقابلے میں کل 41 لاکھ سبمٹ کی گیں اور بہت سی ریٹرن سبمٹ ماضی کی پریکٹس اور پورٹل کی غیر درستی کے باعث داخل نہیں ہو پائیں اس بنا پر ایسا کرنا ضروری قرار پایا

اسلام آباد( خبر نگار) ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع کر دی گئی اب یہ ریٹرنز15 اکتوبر 2025 تک جمع کروائی جا سکیں گی ایف بی آر کے مطابق یہ ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں ،پیشہ ورانہ تنظیموں اور عوام کی درخواست پر تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے حالانکہ اس بات بار کئی مرتبہ یہ کہا گیا کہ 30 ستمبر 2025 تک ٹیکس ریٹرن جمع کروا دی جائیں توسیع نہیں کی جائے گی لیکن پھر بھی توسیع کر دی گئی ایف بی آر کے نمائندہ کے مطابق ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں نے درخواست کی دوسرے شعبہ جات کی طرف سے اور عوام کے مختلف حلقوں کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے لیکن ایک بڑی مستند رائے یہ بھی آئی کہ اس مرتبہ ڈیپارٹمنٹ کا پورٹل درست کام نہیں کر رہا تھا اور باوجود کوشش کے ریٹرنز جمع نہیں ہو پا رہی تھیں ذرائع کے مطابق 30 ستمبر رات تک کل 41 لاکھ ریٹرنز جمع ہو سکیں جبکہ گزشتہ برس 76 لاکھ ریٹرنز جمع ہوئی تھیں اور حکومت نے اس سال کا ہدف دس ملین مقرر کر رکھا تھا اور اسی بنا پر جب پتہ لگایا گیا تو دو باتیں سامنے آئیں کہ ایک تو یہ کہ سابق روایات کے مطابق ہر سال پہلی ڈیڈ لائن میں ہمیشہ توسیع ہوتی ہے لوگوں نے اور لا فرموں نے اس ڈیڈ لائن کو سنجیدہ نہیں لیا دوسرا پورٹل میں خرابی کے باعث ریٹرنز کی آپ لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور جب ٹیکس کا فرموں اور دیگر جمع کروانے والے اداروں کی جانب سے اس کی شکایات کی گئیں تو ایسا کرنے کے علاؤہ کوئی چارہ نہ رہا

Related posts

  یونیورسٹی کے  سینئر حاضر سروس پروفیسرز میں سے کسی کو وائس چانسلر لگایا جائے ۔۔کونسل آف پروفیشنلز

Ittehad

کالجوں کے سپورٹس فنڈ پر تین گنا بوجھ ۔تیسری سالانہ کھیلوں کا خرچہ اس بار کالج اٹھائیں گے

Ittehad

ڈپٹی ڈائریکٹر (کالجز)کی بھرتی کے لیے معیار کا تعین کر کے نوٹیفا ئی کر دیا گیا

Ittehad

Leave a Comment