College News Latest News

سرکاری کالج کی اراضی سپورٹس بورڈ کو دینے کی تیاری

سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج فار بوائزگلبرگ لاہور کی 40 کنال اراضی سپورٹس بورڈ کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ کالج کی پرانی عمارت جس میں سپورٹس جمنیزیم،کلاس رومز اور پروفیسرز رومز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ سپریم کورٹ کے 2002 کے ایک فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی اراضی غیر تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی۔اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے رہنمائوں نے مجوزہ منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے گلبرگ کالج میں پہلے ہی کلاس رومز کی شدید کمی ہے اور اس سلسلے میں متعدد بار حکام سے گزارش بھی کی گئی ہے لیکن مسئلہ حل کرنے کی بجائے مسئلے کو مزید گمبھیر کیا جارہا ہے۔

Related posts

کل بروز جمعہ اساتذہ و طلبہ مری روڈ پر ٹریفک روک کر احتجاج کریں گے

Ittehad

پنجاب کے تیرہ اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر بننے کے خواہشمند پچیس ستمبر تک متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں درخواست دیں

Ittehad

چھتیس کالج اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاؤنس دینے کی منظوری 

Ittehad

Leave a Comment