College News Latest News

سرکاری کالج کی اراضی سپورٹس بورڈ کو دینے کی تیاری

سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج فار بوائزگلبرگ لاہور کی 40 کنال اراضی سپورٹس بورڈ کے حوالے کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ایک نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ کالج کی پرانی عمارت جس میں سپورٹس جمنیزیم،کلاس رومز اور پروفیسرز رومز شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ سپریم کورٹ کے 2002 کے ایک فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔فیصلے میں لکھا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کی اراضی غیر تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کی جاسکتی۔اتحاد اساتذہ اور پی پی ایل اے کے رہنمائوں نے مجوزہ منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے گلبرگ کالج میں پہلے ہی کلاس رومز کی شدید کمی ہے اور اس سلسلے میں متعدد بار حکام سے گزارش بھی کی گئی ہے لیکن مسئلہ حل کرنے کی بجائے مسئلے کو مزید گمبھیر کیا جارہا ہے۔

Related posts

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ کھیلیں کشیدگی کی نظر ہو گئیں

Ittehad

مردایسوسی ایٹ اور چیف انسٹرکٹر کی ترقی کے لیےمیٹنگ انیس مارچ کو ہوگی

Ittehad

پیپلا کا دو روزہ جز وقتی احتجاج کامیاب پنجاب کے سبھی کالجوں میں احتجاج کیا گیا

Ittehad

Leave a Comment