2025 Latest News Press Releases

کالجز کی آؤٹ سورسنگ کی اجازت نہیں دیں گے پیپلا مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی

چودہ اکتوبر کے آگیگا دھرنے کو کامیاب بنانے میں پیپلا اپنا بھر پور کردار ادا کرئے گی پیپلا کے اراکین مرکزی ایگزیکٹو کا عزم ۔۔تمام گریڈز کی زیر التوا پرموشنزز کو اگلے دو ماہ کے اندر تکمیل کے تمام مدارج طے کروانے کی پوری کوشش کی جائے گی پے پروٹیکشن ،پانچ درجاتی فارمولے کا حصول اور کیڈر فکسیشن کا حصول اگلے چھ ماہ کے اہداف ہوں گے آج کے اجلاس میں فیصلے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج چار اکتوبر 2025 کو زیر صدارت مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا منعقد ہوا اجلاس میں پنجاب کے مرکزی سطح کے منتخب نمائندگان کی اکثریت نے شرکت کی اساتذہ کو درپیش مسائل اور ان کا ممکنہ حل ایجنڈے کا حصہ تھا دو باتوں پر اراکین نے سخت تشویش کا اظہار کیا ایک یہ موجود حکومت دن بدن سرکاری ملازمین کی مراعات چھین کر مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے دوم یہ کہ سکولوں کی طرز پر کالجز کو بھی آؤٹ سورس کرکے تعلیم کے دروازے غریب عوام پر بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے یوں اس کے ساتھ ان اداروں کے حاضر سروس ملازمین در بدر اور اعلی تعلیم یافتہ پر روزگار کے مواقع بند کر نے کا رہی ہے آج کی ایگزیکٹو میں اس پر بحث ہوئی اور طے کیا گیا کہ اس پر پیپلا کی جانب سے سخت رد عمل دیا جائے گا اور اسے روکنے کی پر پور جد وجہد کی جائے گی آگیگا کے 14 اکتوبر 2025 کے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلا اپنا پورا زور لگائے گی اگلے دو ماہ کے ہدف میں تمام زیر التوا پرموشنزز کو آخری مراحل تک پہنچا کر تکمیل سے ہم کنار کرنا شامل ہیے پے پروٹیکشن ،پانچ درجاتی فارمولے کا حصول اور کیڈر کی ری فکسیشن آئندہ چھ ماہ کے اہداف میں شامل ہونگے

Related posts

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اسلام پورہ کی پرنسپل محترمہ شگفتہ عباس ریٹائر ہو گئیں

Ittehad

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

Ittehad

تمام سنیارٹی لسٹیں مشتہر کر کے ان پر درستی کے لیے کوائف طلب کر لیے

Ittehad

Leave a Comment