2025 Latest News Press Releases

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے آئندہ چند روز میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے

آئندہ انعقاد کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا 30 اور 31 اگست کو انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحانات ہونا تھے 434 آسامیوں پر 8000 امیدواران نے شرکت کرنا تھی

لاہور ( نامہ نگار) سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 30 اور 31 کو منعقد ہونے والے انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحانات ملتوی کر دئیے گئے آئندہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا التوا کا فیصلہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبد العزیز نے کی اجلاس میں سیکرٹری افضال احمد کے علاؤہ ممبران کمیشن نے شرکت کی انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحان میں جس کا انعقاد 30اور 31 اگست ہونا تھا 434 آسامیوں کے لیے پنجاب بھر سے تقریباً 8000 امیدواران نے شرکت کرنا تھی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایک اعلان کے مطابق نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور اس کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ،ای میل اور بذریعہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے دی جائے گی

Related posts

آگیگا پنجاب میں شامل تمام تنظیموں نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے پچیس جون کو احتجاجی ریلی کا اعلان کر دیا

Ittehad

حکومت پنجاب تعلیمی ادارے تباہ کر کے دوسرے ادارے بنانے کے تجربات بند کرئے

Ittehad

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلیے سی آر کوڈ سسٹم متعارف کروا دیا

Ittehad

Leave a Comment