2025 Latest News Press Releases

ڈاکٹر جاوید بھٹی کی پر وقار ،،تقریب پذیرائی ،، کا انعقاد ، سیکڑوں مرد و خواتین اساتذہ شریک ہوئے

تقریب سے چیرمین اتحاد اساتذہ پروفیسر محمد عارف ۔پیپلا کی مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا ،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب عارف ،سابق صدر پیپلا ڈاکٹر طارق کلیم ، سابق صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفے چوہدری ،سابق چیرمین شعبہ اردو گورنمنٹ کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر شفیق عجمی ، سابق پرنسپل اسلامیہ کالج ریلوے روڈ ڈاکٹر امجد علی شاکر ، صدر شعبہ اردو سائنس کالج ڈاکٹر نعیم بزمی ، نائب صدر پیپلا لوکل یونٹ ڈاکٹر عابدہ ،سابق سیکرٹری بورڈ فقیر محمد کیفی ،پروفیسر مشکور صدیقی اور بہت سے نامور لیڈران اتحاد اساتذہ و ماہرین تعلیم نے ڈاکٹر جاوید بھٹی کی علمی کاوشوں ان کی بطور ٹریڈ یونین رہنما ان کی شخصیت کےمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انہیں سراہا اور ان کی ہمت و جرات کے مختلف قصے بیان کیے نظامت کے فرائض پروفیسر آف ایجوکیشن و سیکرٹری سٹاف گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور نے انجام دئیے تقریب کے اختتام پر کالج کی اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے ایک پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا 

لاہور ( خبر نگار) اتحاد اساتذہ پاکستان لاہور کی جانب سے حال ہی میں مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہونے والے اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر جاوید بھٹی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار ،،تقریب پذیرائی ،، کا انعقاد کیا ڈاکٹر جاوید بھٹی ایک جرات مند ،صاحب نظر ،صاحب رائے اور ڈٹ جانے والے رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان خیال کیے جاتے ہیں وہ ہمشہ اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھ رہے اور صف اول میں رہ کر اساتذہ برادری کے حقوق کی جنگ لڑی ان کی انہی خدمات کا اعتراف کرنے کے لیے اس شاندار تقریب کا انعقاد ضروری سمجھا گیا تقریب جو پہلے دس ستمبر کو طے پائی گئی اتحاد اساتذہ پاکستان کے بہت ہی پیارے ساتھی اور اس تقریب کے روح رواں اردو ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر آصف وٹو صاحب کے والد بزرگوار کی اچانک رحلت کے سب ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی اور کل 17ستمبر 2025 بروز بدھ گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے ایک ہال میں منعقد ہوئی نظامت کے فرائض پروفیسر عبد القیوم نے ادا کیے آغاز کلام پاک کی آیات کی تلاوت سے ہوا دیال سنگھ کالج لاہور کے پروفیسر فیض الرحمان نے یہ سعادت حاصل کی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پروفیسر میاں ارشد نے پیش کی تقریب میں زیادہ تر شرکا ڈاکٹر جاوید بھٹی کی جد و جہد کے ایام کے ساتھی تھے کچھ کلاس فیلوز اور کولیگز بھی موجود تھے سب نے ان کی جرات بہادری ،دبنگ واقعات کو اپنے اپنے انداز میں پیش کیا اور سراہاتقریب سے چیرمین اتحاد اساتذہ پروفیسر محمد عارف ۔پیپلا کی مرکزی صدر محترمہ فائزہ رعنا ،مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب عارف ،سابق صدر پیپلا ڈاکٹر طارق کلیم ، سابق صدر اتحاد اساتذہ پاکستان پروفیسر غلام مصطفے چوہدری ،سابق چیرمین شعبہ اردو گورنمنٹ کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر شفیق عجمی ، سابق پرنسپل اسلامیہ کالج ریلوے روڈ ڈاکٹر امجد علی شاکر ، صدر شعبہ اردو سائنس کالج ڈاکٹر نعیم بزمی ، نائب صدر پیپلا لوکل یونٹ ڈاکٹر عابدہ ،سابق سیکرٹری بورڈ فقیر محمد کیفی ،پروفیسر مشکور صدیقی اور بہت سے نامور لیڈران اتحاد اساتذہ و ماہرین تعلیم نے ڈاکٹر جاوید بھٹی کی علمی کاوشوں ان کی بطور ٹریڈ یونین رہنما ان کی شخصیت کےمختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انہیں سراہا اور ان کی ہمت و جرات کے مختلف قصے بیان کیے نظامت کے فرائض پروفیسر آف ایجوکیشن و سیکرٹری سٹاف گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور نے انجام دئیے تقریب کے اختتام پر کالج کی اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے ایک پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس کے علاؤہ جو اہم شخصیات جلوہ افروز ہوئیں ان میں بانی اتحاد اساتذہ پروفیسر ظفر علی خاں پیپلا کے مرکزی سینئر نائب صدر شیر محمد گوندل ،تحریک اساتذہ کے سابق صدر جناب حنیف عباسی ،جناب جناب اظہار عباسی ،پروفیسر نذیر احمد خالد ،جناب ڈاکٹر سلیم جو شیخوپورہ سے شرکت کے لیے تشریف لائے تھے گوجرانولہ سے ڈاکٹر امتیاز ، پیپلا لاہور ڈویژن کی نائب صدر فرذانہ جبین اور ایگزیکٹو باڈی کی رکن خزینہ الماس سول لائنز اسلامیہ کالج سے پروفیسر ضیغم عباس اور نواز فوق دیال سنگھ کالج سے پروفیسر کاشف ،پروفیسر جہاں زیب ڈھلوان ڈاکٹر نجم فررانی ,اظہر حسین اور اظہر صدیقی شاہ حسین کالج سے ڈاکٹرراے خادم حسین ،فیض الرحمان ،جناب طارق جتالہ سعادت حسن ، پروفیسر محمد اشرف،جاوید سٹیٹس والے ،پروفیسر ملک منظور ، پروفیسر محمد اسلم ،توفیق الرحمن ،ٹاون شپ سے سیکرٹری اتحاد اساتذہ ڈاکٹر طارق بلوچ عامر رفیق ،جوائنٹ سیکرٹری پیپلا لاہور ڈویژن نسیم ڈوگر، عبدالقدوس ،ماڈل ٹاؤن کالج سے نوید ثمین شامل ہیں خاص طور پر قابل ذکر ہیں اس کے علاؤہ مقامی کالج کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی کئی اصحاب کے نام لکھے نہ جا سکے ان سے معذرت خواہ ہیں

Related posts

پنجاب،پینشن اور میڈیکل الائونس کم کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل

Ittehad

ایک بنیادی تنخواہ کے برابر سپیشل الاونس 

Ittehad

ڈی آر اے نوٹیفیکیشن کا اجراء —اب آپ کے ہاتھ میں ہے

Ittehad

Leave a Comment