2021 Latest News Obituary

ملتان۔۔ ولایت حسین کالج کے پروفیسر کنور عقیل الرحمان وفات پا گئے

گورنمنٹ ولایت حسین کالج کے شعبہ اکنامکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کنور عقیل الرحمان وفات پا گئے ان کی عمر اکیاون برس تھی وہ ایک عرصہ سے گردوں کے امراض میں مبتلا تھے وہ تو چل ہی رہا تھا مگر چند روز قبل کرونا وائرس حملہ اور ہوگئی اور چار پانچ روز میں ہی انہیں ہم سے چھین کر لے گئی مرحوم کنور عقیل الرحمان نے سترہ دسمبر 1994 کو اپنے کیریئر کا آغاز کیا اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پا کر نو فروری 2010 کو جوائن کیا 23 مارچ 2018 کو ترقی دیکر انہیں ایسوسی ایٹ پروفیسر بنا دیا گیا وہ اتحاد کے رہنما جناب ساجد صدیقی کے انتہائی قریبی دوست تھے وہ ایک نہایت محنتی اور قابل استاد تھے ان کی موت سے محکمہ تعلیم میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جو مشکل سے پر ہوگا وہ ایسے وقت میں دنیا سے چلے گئے جب ان کے شاگردوں۔دوستوں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی اشد ضرورت تھی اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

Related posts

  پاکستانی سماج میں اقلیتوں کے  حقوق کے حصول کے لیے قانونی جد وجہد کی تاریخ

Ittehad

خاک پہ بیٹھے ہیں گردوں کو سجانے والے

Ittehad

پرنسپلز کیسے درخواست برائے پرنسپل شپ کی بذریعہ انٹرنیٹ تصدیق کریں گے

Ittehad

Leave a Comment