2023 Latest News Obituary

سابق ڈائریکٹر و ماہر نباتیات پروفیسر ندیم اختر انتقال کر گئے

ان کی نماز جنازہ کل بعد از نماز ظہر دو بجے قبرستان میانی صاحب میں ادا کی جائے گی

لاہور ۔۔سابق ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی لاہور سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ باٹٹی اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور آج اللہ کی رحمت میں چلے گئے ان کی عمر تقریباً ستر برس تھی ایک عرصہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور میں درس وتدریس کی خدمت سر انجام دیں بعد میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب میں انتظامی خد مت سر انجام دیں اس کے بعد بطور ایسو سی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور جلے گئے اور وہاں سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئےوہ گورنمنٹ کالج لاہور موجودہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے پروفیسر نباتیات پروفیسر نعیم اختر کے برادر خورد تھے مرحوم کافی دنوں سے صاحب فراش تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے ان کی نماز جنازہ کل بعد دوپہر ظہر دو بجے قبرستان میانی صاحب میں ادا کی جائے گی

Related posts

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سنڈیکیٹ  میں من مانی نہ کر پائی ۔فیصلے تبدیل کرنا پڑئے

Ittehad

یونیورسٹیوں سے واپس آنے والے 34 پروفیسروں کی مختلف کالجوں میں تعیناتی

Ittehad

پروفیسر شیر محمد گوندل کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی

Ittehad

Leave a Comment