2025 Latest News Obituary

لیہ۔۔ معروف ماہر تعلیم پروفیسر خورشید درانی انتقال کر گئے

چند روز قبل ہی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوئے اندونی اعضاء کو گزند پہنچا اور وہ خالق حقیقی کے حضور پیش ہوگئے مرحوم نے زندگی کی 79 بہاریں دیکھیں وہ پروفیسر اف اردو لٹریچر کے طور پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج لیہ سے 2006 میں ریٹائر ہوئے کچھ عرصہ گورنمنٹ گورڈن گریجویٹ کالج راولپنڈی میں بھی طالب علموں کو اردو ادب سے روشناس کروایا گورنمنٹ کالج چوک اعظم میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دیں کچھ عرصہ لیہ کے ڈی ای او آئی ٹی کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں

مرحوم بہت سے عمدہ انسانی اوصاف کے مالک تھے ہنس مکھ ،ملنسار اور ژندہ دل انسان تھے ان کے دم سے محفلین زعفران زار ہوتی تھیں نماز پنج گانہ ان کے معمولات میں شامل تھا اتحاد اساتذہ پاکستان کے ساتھی ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں

لیہ ( رپورٹر اتحاد اساتذہ) لیہ کی معروف و مقبول ہستی ،نامور ماہر تعلیم ،سابق پرنسپل ،سابق ڈی ای او اور اردو ادب کے استاد پروفیسر خورشید احمد درانی دو دن قبل اس جہاں کو ویران کر کے اگلے جہاں چلے گئے مرحوم نے اپنی زندگی کے بہترین سال محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دئیے اور سینکڑوں نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا بطور پروفیسر آف اردو لیٹریچر گورڈن گریجویٹ کالج راولپنڈی میں بھی تدریسی خدمات سر انجام دیں انہوں نے کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج چوک اعظم ضلع لیہ میں بطور پرنسپل اور بطور ڈی ای او انفارمیشن ٹیکنالوجی اپنے انتظامی جوہر دکھائے اور مدت ملازمت مکمل کرکے 2006 میں اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش ہوئے مرحوم انسانیت کا ایک عمدہ نمونہ تھے ہنس مکھ ،ملنسار اور ژندہ دل انسان تھے محفلیں ان کے دم سے زعفران زار ہوتی تھیں صحت مند ،خوش باش اور مطمعن زندگی بسر کر رہے تھے کہ ایک روز موٹر سائیکل سے گر گئے کچھ اندورنی اعضاء کو نقصان پہنچا کچھ پسلیوں کو گزند پہنچا اور یہی ان کی موت کا بہانہ بن گیا موت کے وقت ان کی عمر تقریبا 79 برس تھی لیہ کے علمی و ادبی حلقوں میں ان کی وفات کی خبر بجلی بن کے گری اور تین دن گزر جانے کے باوجود علاقے کی فضاء سوگوار ہے اتحاد اساتذہ پاکستان کے سبھی ساتھی ان کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں

Related posts

گوجرنوالہ ڈویژن کے پرنسپل کی پوسٹوں کے امیدواران کے انٹرویو آج ہونگے

Ittehad

سول سرونٹ اپوائنٹمنٹ و پرموشنز رولز تبدیل/صوبائی کوٹوں کا نیا تناسب

Ittehad

گریڈ بیس میں ترقی۔۔ایک سو پانچ خواتین پروفیسر بن گئیں

Ittehad

Leave a Comment