وفاق نے دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس میں 30 فیصد اور پینشن میں 7 فیصد ۔صوبہ بلوچستان نے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ساتھ دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 30 فیصد اور پینشن میں سات فیصد ۔صوبہ سندھ نے بجٹ میں دس سے بارہ فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ساتھ دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 30 فیصد اور پیشن میں آٹھ فیصد جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ساتھ 30 یا بیس فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس الاؤنس اور پینشن میں سات فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے پنجاب حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے صرف 10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور پیشن میں پانچ فیصد اضافےکا اعلان کیا ہے اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا یوں ملازم دشمنی میں پنجاب حکومت سب سے آگے آگے ہے
لاہور ( خصوصی رپورٹ ). وفاقی بجٹ کے اعلان کے بعد تمام صوبوں کے بجٹ بھی پیش کر دئیے گئیے ہیں ان تمام بجٹ تجاویز میں وفاق نے دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس میں 30 فیصد اور پینشن میں 7 فیصد ۔صوبہ بلوچستان نے 10 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ساتھ دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 30 فیصد اور پینشن میں سات فیصد ۔صوبہ سندھ نے بجٹ میں دس سے بارہ فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ساتھ دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس 30 فیصد اور پیشن میں آٹھ فیصد جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ساتھ 30 یا بیس فیصد دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس الاؤنس اور پینشن میں سات فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے پنجاب حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے صرف 10فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس اور پیشن میں پانچ فیصد اضافےکا اعلان کیا ہے اور دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا سرے سے ذکر ہی نہیں کیا یوں ملازم دشمنی میں پنجاب حکومت سب سے آگے آگے ہے دراصل یہ سب طے شدہ ہے یہاں کی کرپٹ بیوروکریسی اور انسان ڈشمن سیاست دانوں کو حوصلہ دے رہی ہے کہ یہاں کے ملازمین متحد اور یک رخ نہیں اور کسی بڑے احتجاج کی امید نہیں اور اگر کچھ ہوا بھی تو ہم کچل دیں گے یہی وجہ ہے کہ پہلے سکولوں کی آؤٹ سورسنگ شروع کی گئی جس کے پانچ فیز
مکمل ہو چکے اور چھٹے کی تیاری ہے پھر یکم جون 2023 کو لیو انکیشمنٹ اور ایل پی آر کے قوانین بدلنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا احتجاج ہوا تحریک چلی لیکن پھر تاحال اسے واپس نہیں کروایا جا سکا ہیلتھ الائنس نے ایک زور دار تحریک چلائی مگر ناکام کر دیا گیا اب ان کے حوصلے بڑھ گئے ہیں پہلے وطیرہ تھا کہ وفاق سے منفی اقدامات شروع کیے جاتے اور صوبے تقلید کرتے اب یہ الٹی گنگا بہہ رہی ہے پنجاب منفی اقدامات میں آگے ہے اور پینشن اقدامات میں مرکز تقلید کر رہا ہے اس صورت حال میں جتنی قوت ان حکومتی عزائم کو ناکام کرنے کے لیے درکار ہے وہ ان آگیگا تنظیموں کے لیے چیلنج ہے