دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دینے سے صاف جواب کا مطلب بالکل واضح ہے کہ وہ بات غلط ثابت ہوئی کہ یہاں بھی اسی پارٹی کی حکومت ہے جو مرکز میں ہے اور وہی کرئے گی جو مرکزی حکومت نے کیا اب تو ایک ہی صورت نظر آئی ہے کہ اگر ملازمین میں ہمت ہے تو لے لیں یہ الاؤنس لینے کے لیے بھر پور احتجاج کرنا ہوگا
لاہور(نامہ نگار ) فنانس بل کی منظوری کے بعدمحکمہ خزانہ کل حکومت پنجاب نے کل تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں تمام سرکاری ملازمین کو گریڈ ایک سے بائیس تک دس فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا گیا ہے جبکہ دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کا کہیں ذکر تک نہیں ہے وہ خیال خام ثابت ہوا کہ کیوں کہ صوبے میں بھی اسی پارٹی کی حکومت ہے جو مرکز میں ہے اور وہ مرکز کی تقلید کرئے گی اب تو دسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس زور بازو پر ہی لینا ہوگا جیسا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں اس کے حصول کے لیے جد وجہد جاری ہے آگیگا کو فی الفور میٹنگ بلوا کر احتجاجی پروگرام ترتیب دینا ہوگا اور ملازمین کو متحرک کر کے یہ بتانا ہوگا کہ اس کا حصول آسان نہیں باقاعدہ لڑائی کرکے چھینا ہوگا یہ گھی سیدھی انگلیوں سے نکلتا نظر نہیں آ رہا ہے ملازمین بھی یہ جان لیں کہ گھر بیٹھے سوشل میڈیا پر مہم چلانے سے ان مسائل کا حل ممکن نہیں وہ مظاہرہ جو پچیس چولائی کو ہوا وہ ناکافی ثابت ہوا اب کسی سخت ردعمل کا اظہار کرنا ہوگا یہ جو ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں وہی روایتی شرائط رکھی گئی ہیں کہ اس پر انکم ٹیکس واجب الادا ہوگا ڈیپوٹیشن والوں کو نہیں ملے گا اس کو پینشن کیلکولیشن میں شامل نہیں کیا تھا سکیل مکمل کرکے پرسنل پے حاصل کرنے والوں کو اس پر بھی اضافہ ملے گا
