دراصل یہ توسیع حکومتی ٹارگٹ پورا نہ ہو سکنے کے باعث کی گئی ہے مگر ذرائع اسے تاجروں تنظیموں اور ملک کی دیگر پیشہ ورانہ تنظیموں کے درخواست کرنے کا کہہ رہے ہیں
اسلام آباد( نامہ نگار) انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر سولہ دن کی توسیع کر دی گئی ہے اب یہ ریٹرنز 31 اکتوبر تک جمع کروائی جا سکیں گی کہا یہ جا رہا ہے کہ ایسا ملک کی بہت سی تنظیموں کے مطالبے کے پیش نظر کیا گیا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ حکومتی ہدف پھر پورا نہیں ہوا عوام اور گزشتہ برس ریٹرن جمع کروانے والوں کو نوٹسز بھجیوائے جا رہے ہیں اور ڈرایا جا رہا ہے کہ ریٹرن نہ جمع کروانے کی صورت میں انہیں کیا نقصانات پہنچ سکتے ہیں
