2021 Latest News Obituary

غم کی خبریں ۔۔۔صدمات۔۔پروفیسر خلیل پرویا – پروفیسر نسرین اختر اور سید انوار شاہ کو صدمہ

اتحاد اساتذہ پاکستان کے معروف رہنما  رحیم یار خان سے پروفیسر خلیل پرویا کے پھوپھی زاد بھائی  ظفر اقبال پرویا آج قضائے الٰہی سے وفات پا گئے اتحاد اساتذہ جناب پروفیسر خلیل پرویا سے اظہار تعزیت کرتی ہے اور دعا کو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ  دے

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج براۓ خواتین بورے والہ کی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ تاریخ مسز نسرین اختر کے شوہر رانا نعیم حیدر ایڈووکیٹ کرونا کا شکار ہو کر وفات پا گئے۔ اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے محترمہ نسرین اختر سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے

 گورنمنٹ کالج بورے والا کے پروفیسر اور اتحاد اساتذہ کے معروف راہنما پروفیسر سید انوار الحق کے والد بزرگوار معروف عالم دین سید محفوظ الحق شاہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی نمازِ جنازہ گورنمنٹ کالج بورے والا کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں پروفیسر صاحبان کی کثیر تعداد شریک ہوئی اتحاد اساتذہ کے دوستوں نے پروفیسر انوار الحق سے ان کے والد گرامی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے 

Related posts

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرموشن لنکڈ ٹرینگ کے لیے دو پلین بنا رکھے ہیں   

Ittehad

  اسی نو منتخب خواتین لیکچررز ایجوکیشن کی پوسٹنگ تجاویز بن گئیں۔اعتراضات آج شام تک

Ittehad

اج کا اخبار۔تقریبات ۔الیکشن ۔انتقال پرملال

Ittehad

Leave a Comment