2022 General Notifications Latest News

محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سکولز کو سول سیکرٹریٹ سے لارنس روڈ منتقل کرنے کا فیصلہ

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب نے تیرہ مارچ کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کو پنجاب سول سیکرٹریٹ سے لارنس روڈ پر واقع ایک پلازہ میں بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے مذکورہ پلازہ حکومت نے اس مقصد کے لیے خریدہ ہے اور اس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے امید ہے یہ کام جلد مکمل ہو جائے گا اور اکتیس مارچ دو ہزار بائیس تک یہ دونوں محکمے یہاں منتقل ہو جائیں گے یہ پلازہ سول سیکرٹریٹ لارنس روڈ کیمپس کہلائے گا دونوں محکموں کے سربراہان کو اس ضمن میں چیف سیکریٹری پنجاب نے جلدی ایکشن لینے  اور ضروری انتظامات  کرنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں

Related posts

وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کا عارضی چارج وائس چانسلر جھنگ کے سپرد

Ittehad

میٹرک کا امتحان چار مارچ سے شروع ہو رہا ہے ڈیٹ شیٹ جاری

Ittehad

پنجاب کی پچیس یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی بھرتی کے لیے اشتہار

Ittehad

Leave a Comment