اتحاد اساتذہ پاکستان کی جانب سے انہیں مبارکباد
گجرات ( نمائندہ خصوصی ) گورنمنٹ گریجویٹ کالج وزیر آباد کے کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر شعیب عاشق بٹ کو دپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات کا اضافی چارج دیا گیا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز گجرات پروفیسر طاہر عزیز کو گورنمنٹ زمیندارہ گریجویٹ کالج گجرات میں اسسٹنٹ پروفیسر کی ایک خالی آسامی پر پوسٹ کر دیا گیا ہے پروفیسر شعیب عاشق بٹ ایک تجربہ کار آفیسر ہیں اور اس سے قبل وہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات اور ڈپٹی ڈائریکٹر گوجرانولہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں ان کی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات تعیناتی سے گوجرانولہ اور گجرات کے تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اتحاد اساتذہ پاکستان انہیں یہ قلمدان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتی ہے


