لاہور ( خبر نگار) محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق صوبے کی گریڈ بیس کی خالی آسامیوں پر چھ مرد و خواتین چیف انسٹرکٹر/ایسوسی ایٹ/پروفیسر ز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ان تمام خواتین وحضرات کو عمدہ کارکردگی سے مشروط کر کے عرصہ تین سال کے لیے پرنسپل کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے

