2023 HED News Latest News

صوبائی الیکشن بورڈ میں پیش کروانے کے لیے اگلے بیج کے مرد اسسٹنٹ پروفیسر کے کیسز سکریٹریٹ کو بھجوا دئیے گئے

کیسز میں 1 تا 964 تک کے ڈیفرڈ کیسز اور 965 سے 1351 تک کے مرد اسسٹنٹ پروفیسر ز کےکیسزشامل ہیں سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے آگے بھجوانے کی منظوری کے بعد اگلے ہفتے میں سیٹ بنا کر سیکرٹری سروسز کو پی ایس بی ٹو میں پیش کرنے کے لیے بجھوا دئیے جائیں گے

لاہور(نمائندہ خصوصی) مرد اسسٹنٹ پروفیسرز سنیارٹی نمبر 965 تا 1351 بمعہ ایک تا 964 تک کے ڈیفرڈ کیسز ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب سے تیار ہو کر سیکریٹریٹ ہائر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دئیے گئے ہیں اب انہیں آگے پہنچانے کے لیے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی منظوری حاصل کی جائے گی پھر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کا دفتر ان کے سولہ سولہ سیٹ تیار کروائے گا اور پھر چوبارہ سیکشن آفیسر کنفیڈنشل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو دئیے جائیں گے جو انہیں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کنفیڈنشل سیل کو دئیے جائینگے جو سیکرٹری سروسز کے ذریعے ایڈیشنل چیف سیکریٹری صوبہ پنجاب کو  پراونشل سلیکشن بورڈ ٹو کی میٹنگ کے لیے درخواست کریں امید ہے کہ اگلے ماہ یہ مراحل پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے 

Related posts

نئے  داخل ہونے والے طالب علموں کو ہراساں کرنے والوں کو سخت سزا دینے کا  قانون

Ittehad

پنجاب کے سرکاری ونجی کالجز موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اکیس اگست کو دوبارہ کھلیں گے 

Ittehad

 پرموشن لنکڈ ٹریننگ کے دس اپریل کو منعقد ہوئے والے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 

Ittehad

Leave a Comment