2022 Latest News Press Releases

کل بروز جمعہ اساتذہ و طلبہ مری روڈ پر ٹریفک روک کر احتجاج کریں گے

بروز جمعہ المبارک مورخہ 25 مارچ کو درج ذیل راولپنڈی ڈویژن کے کالج اساتذہ اور طلبہ درج ذیل سپاٹ پر پے اینڈ سروس پروٹیکشن  کے مطالبے کے حق میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور مین روڈز کو بلاک کرکے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی سے تمام ڈسٹرکٹ کے اساتذہ و طلباء و طالبات مری روڈ کو بلاک کرتے ہوئے پریس کلب تک صبح 10:30 سے 11:30 بجے ریلی نکالیں گے جس کی قیادت کنوینئر پے اینڈ سروس پروٹیکشن کمیٹی چوہدری غلام مرتضیٰ خود کریں گے۔
گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی۔ٹی روڈ جہلم کے سامنے والی جی۔ٹی روڈ کو ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام اساتذہ و طلباء بلاک کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔
ضلع چکوال کے تمام کالجز کے اساتذہ و طلباء یونیورسٹی آف چکوال سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گے۔
ضلع اٹک کے تمام کالجز کے اساتذہ و طلباء گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کے سامنے والے روڈ کو بلاک کرتے ہوئے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

Related posts

الیکشن کمیشن نے انتظامی بنیاد  پر پوسٹنگ/ ٹرانسفر کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیدیا

Ittehad

امیدواران کے بارے میں کسی تبدیلی کی اطلاع فی الفور الیکشن کمیشن کو دیں ۔چیرمین

Ittehad

تمام سرکاری ہسپتالوں میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو مفت طبی سہولیات ترجیحی بنیادوں پر دی جائیں

Ittehad

Leave a Comment