2025 HED News Latest News Press Releases

ترقی پانے والے گیارہ اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے ٹرانسفر پورٹل کھول دیا گیا

ان میں گریڈ سترہ کے دو میل لیکچررز، دو خواتین لائبریرین ۔ گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پانے والی دو ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور سینئر انسٹرکٹر گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس میں چیف انسٹرکٹر کےعہدے پر ترقی پانے والے پانچ لوگ شامل ہیں ان کو پنجاب میں اس کے ترقی پانے پانے والے گریڈ کی سیٹوں کی فہرست دیکھا کر ان سے آپشنز طلب کی جائیں گی کہ وہ کہاں جانا پسند کریں گے

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جسے آج کل ای ٹرانسفر راؤنڈ کہا جا رہا ہے ایڈجسٹمنٹ کے لیے کھول دیا ہے یہ صرف گیارہ افراد کے لیے کھولا گیا ہے جن میں گریڈ سترہ سے اٹھارہ میں ترقی پانے والے دو میل لیکچررز ،،دو خواتین لائبریرین ۔گریڈ انیس سے بیس میں ترقی پانے والی دو خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسر جبکہ کامرس ایجوکیشن سے گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس میں ترقی پانے والے پانچ سینئر انسٹرکٹر ز شامل ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو مشروط طور پر پرموٹ ہوئے اور ضروری کاغذات کی فراہمی کے بعد ان کی پرموشن کے منٹس کلیر ہوئے اور پوسٹنگ کے مرحلے میں شامل ہو ئے ان کو ایک شیڈول دیا جس رہا ہے کہ کب کیا کریں اور کب کیا ہوگاتین جولائی کو نئے پرموٹ ہونے والوں کے سٹیٹس کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا اسی دن یعنی تین جولائی کو ای پورٹل ریکارڈ جاری کر دیا جائے گی چار جولائی سے سات جولائی تک تمام متعلقین بذریعہ موبائل اپلیکیشن درخواستیں دیں گے آٹھ جولائی کو سیس ویب سائٹ اور موبائل اپلیکیشن پر میرٹ لسٹ لگا دی جائے گی نو سے گیارہ جولائی تک اعتراضات دور کیے جائیں گے 14 جولائی کو پوسٹنگ آرڈرز جاری ہوں گے اورپندرہ جولائی تک جوائن کرنا ہوگا

Related posts

سنیارٹی نمبر 1089 سے 1300 تک اسسٹنٹ پروفیسر خواتین کی ترقی

Ittehad

ڈیفرڈ کیسز والے مرد لیکچرز کی فوری توجہ کے لیے

Ittehad

ممبران پیپلا کو صدر پیپلا کی یاد دہانی ۔۔ہرگز فیس اٹنڈنس کی رجسٹریشن نہ کروائیں

Ittehad

Leave a Comment