2025 Latest News Press Releases

دو روشن خیال ماہرین تعلیم انتقال کر گئے

سابق وائس چانسلر فیصل آباد یونیورسٹی ،سابق پرنسپل ایجوکیشن کالج اور سابق پروفیسر آف فلاسفی گورنمنٹ کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر آصف اقبال اللہ کے حضور پیش ہوگئے سابق چیرمین شعبہ سیاسیات پنجاب یونیورسٹی نامور محقق ۔ماہر تعلیم اور بائیں بازو کے دانشور پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن وفات پا گئے

پروفیسر ڈاکٹر آصف اقبال

لاہور ( نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ کالج لاہور کے پروفیسر آف فلاسفی ۔سابق پرنسپل ایجوکیشن لوئر مال لاہور اور سابق وائس چانسلر فیصل آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف اقبال اج انتقال کر گئے ان کی عمر تقریبا اسی برس سے زائد تھی گورنمنٹ کالج لاہور جو اب گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کہلاتا ہے میں فلاسفی کے استاد رہے پروفیسر کے عہدے پر سلیکشن کے بعد گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن لوئر مال لاہور جو اب ایجوکیشن یونیورسٹی لوئر مال کیمپس کے نام سے موسوم ہے میں پرنسپل تعینات کیے گئے اس کے بعد ان کا انتخاب بطور وائس چانسلر فیصل آباد یونیورسٹی کر لیا گیا وہاں ایک مدت معینہ خدمات سر انجام دینے کے بعد تدریس کے شعبے کو خیر باد کہہ کر ریٹائرڈ لائف بسر کر رہے تھے مرحوم فلاسفی کے ساتھ ساتھ انگریزی ادب سے بھی شغف رکھتے تھے ایک بالغ نظر اور صاحب رائے ماہرین تعلیم میں تھے اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنماؤں نے ان کی وفات کو تعلیم کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے

پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن قزلباش

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) ترقی پسند دانشور ۔ماہر تعلیم ۔بین الاقوامی شہرت کے حامل محقق علوم سیاسیات سابق چیرمین شعبہ سیاسیات پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن قزلباش اپنے ہزاروں چاہنے والوں کو جھوڈ گئے ان کی عمر تقریبا ستاسی برس تھی پنجاب یونیورسٹی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ایک لمبا عرصہ اپنے بچوں کے ساتھ بیرون ملک رہے اور آج کل کچھ عرصہ سے لاہور میں مقیم تھے وہ دوسرے پڑھنے لکھنے دانشوروں کی طرح گفتگو تک محدود نہیں تھے انہوں نے بائیں بازو کے نظریات کے فروغ کےلیے عملی جدو جہد کی مزدوروں اور کسانوں کو منظم کر کے انہیں انقلاب کے تیار کیا ان کی جدو جہد کے نتیجے میں سیاسی جماعتوں نے زرعی اصلاحات کو ایجنڈے کا حصہ بنایا اور اس میں کچھ پیش رفت بھی ہوئی بے زمین کاشت کاروں کو تھوڑی تھوڑی زمین الاٹ بھی کی گئی بائیں بازو کی تحریک میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Related posts

ڈپٹی ڈائری ڈی پی ائی کے لیے دس نام شارٹ لسٹ اور ان کا میرٹ بنا دیا گیا

Ittehad

سابق قائم مقام صدر پیپلا ملک محمد رمضان گرو مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئے

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے 433 ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا

Ittehad

Leave a Comment