استعفی میں اصل بات کا اعتراف کر کے قوم سے معافی مانگنے کی بجائے یونیورسٹی کی نا موافق فضاء اور جان کو خطرے کو استعفی کی وجہ بتایا
گزشتہ دنوں لاہور میں ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے سنڈیکیٹ کے اجلاس کے دوران وی سی رمضان گجر کی ہم جنس پرستی ہراستگی کی وڈیو دیکھ کر وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پنجب ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر اقرار احمد کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی انکوئری کمیٹی قائم کی اس پر موصوف وی سی ڈاکٹر رمضان گجر نے استعفیٰ پیش کر دیا جسے وزیر تعلیم نے مسترد کرتے ہوئے یہ کہا کہ اب جو ہوگا انکوئری کی رپورٹ کے بعد ہی ہوگا
وائس چانسلر رمضان گجر نوزائیدہ یونیورسٹی ایمرسن کو لے کر بیٹھ گئے والدین کا اس ادارے پر اعتماد بحال ہونے میں وقت لگے گا سخت سزا دی جائے اساتذہ تنظیموں کا رد عمل
لاہور ( نمائندہ ملتان) گذشتہ دنوں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر رمضان گجر کی ہم جنس ہراستگی پر مشتمل وڈیو منظر عام پر آنے سے اساتذہ برادری کی نظریں شرم سے جھک گئیں ہیں تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ہاؤس ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے باورچی نے ایک وڈیو سوشل میڈیا ،پرنٹ میڈیا اور صوبائی حکام کو جاری کی ہے جس میں وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر رمضان گجر کو باورچی اعجاز حسین کے ساتھ بد فعلی کا ارتکاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے یوں تو یہ وڈیو ملتان کے سوشل میڈیا حلقوں میں وائرل ہے اور جنسی تشدد کا شکار ہونے والے باورچی اعجاز حسین کے وڈیو بیان کو بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے اخبار زکریا اور خود ایمرسن یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے مگر ہم نے اساتذہ کی اس شرمناک وڈیو کو یہاں شیئر کرنے سے اجتناب کیا ہے اعجاز حسین باورچی کے بقول اسے دو سال قبل اس پوسٹ پر بھرتی کیا گیا کیونکہ وہ وائس چانسلر کے قریب رہتا تھا ڈاکٹر رمضان گجر نے اس سے زبردستی جنسی تعلقات استوار کر لیے اور وہ دو سال سے مسلسل جنسی تشدد کا شکار بنا رہا ہے دباؤ کے باعث وہ برداشت کرتا رہا مگر اب اس کے ہاتھ جب ننھی بچی کی جانب بڑھنے لگے تو برداشت نہیں کر سکا ان شرمناک حرکات کی وڈیو بنا کر وائرل کروا دی سب سے پہلے ملتان کے اخبار قوم نے یہ شرمناک خبر شائع کی متعلقہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس گزشتہ دنوں لاہور میں منعقد ہوا وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات اس کی صدارت کر رہے تھے وہاں لیب ٹاپ پر یہ شرمناک وڈیو انہیں دکھائی گئی سارا ایجنڈا چھوڑ چھاڑ کے سارا وقت اس پر بات ہوئی موصوف وائس چانسلر کے زمانے کی تمام بھرتیوں کی انکوائری کا فیصلہ کیا گیا موصوف کی ساری کالی کرتوتوں کی انکوائری کے لیے ایک کمیٹی چیرمین پنجاب ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمد کی سر براہی میں قائم کی گئی ہے یہ حالات دیکھ کر ڈاکٹر رمضان گجر نے استعفیٰ دیا جسے وزیر تعلیم پنجاب نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اب جو ہوگا انکوئری رپورٹ آنے پر ہی ہوگا

victim of sexual harassment ijaz hussain chef

