تمام امیدواران کو کال لیٹر جاری کر دئیے گئے ہیں جن کے مطابق تمام امیدواران کو گیارہ اکتوبر دو ہزار پچیس بروز ہفتہ ساڑھے گیارہ بجے ایجوکیشن یونیورسٹی کے مین کیمپس ٹاؤن شپ لاہور میں تحریری امتحان کے لیے طلب کیا گیا ہے
پنجاب کے مختلف اضلاع میں اس پوسٹ کے لیے کل 218 امیدواران نے درخواستیں دی ہیں راولپنڈی کے18 فیصل آبادکے 30 گوجرانولہ کے 36 بہاولپور کے22 ساہیوال کے 14 لاہور ڈویژن کے33 سرگودھا کے24 ملتان کے 20 اور ڈی جی خان کے 21 امیدوار میدان میں ہیں
تحریری امتحان کے لیے کی ڈومین کا تعین کر دیا گیا ہے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دئیے گئے ٹوپیک کا عکس ذیل میں دیا جا رہا ہے

لاہور ( نمائندہ خصوصی) محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی بھرتی کے کام کا آغاز کر دیا ہے امیدواران کی تعداد زیادہ ہونے کے اور ان کی اس عہدے کی اہلیت کے معیار کو پرکھنے کی خاطر تحریری امتحان لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تحریری امتحان کیا لیا جائے ان کے سلیبس کا بھی بتا دیا گیا ہے اس پوسٹ کے لیے پنجاب بھر سے دوسو اٹھارہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں راولپنڈی ڈویژن سے 18 فیصل آباد سے 30 گوجرانولہ ڈویژن سے 36 بہاولپور سے 22 سے 14 لاہور ڈویژن سے33 سرگودھا ڈویژن سے 24 ملتان ڈویژن سے 20اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے 21 امیدوار میدان میں ہیں تحریری امتحان کے رزلٹ کے بعد امیدواران کو انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا
مختلف ڈویژنوں کے امیدواران جنہیں کال لیٹر جاری کیے گئے ہیں