2020 HED News Latest News Press Releases

اتحاد اساتذہ کے رہنما شیخ ضیاء الدین سرکاری پابندیوں سے آزاد

پینتیس برس اعلی تدریسی معیارات قائم کرکے 13 فروری کو ریٹائر ہو گئے 


 اتحاد اساتذہ کی حکمت عملی کی ترتیب میں ہمیشہ شامل رہے اتحاد اساتذہ کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں


 اتحاد اساتذہ کے مرکزی رہنما اور نامور ماہر سیاسیات پروفیسر ضیاء الدین شیخ مدت ملازمت مکمل کر کے 13 فروری 2020 کو سرکاری عمل دخل سے آزاد ہو گئے انہوں نے سروس کا آغاز 7مارچ 1985 کو بطور لیکچرر سیاسیات کیا دائریکٹ اسسٹنٹ پروفیسر سلیکٹ ہو کر 3دسمبر 1994 کو جوائن کیا 3اپریل 2009 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے انہیں 22 جون 2015 کو پروفیسر آف سیاسیات کے عہدے پر ترقی دے دی شیخ صاحب نے ہمیشہ اپنی تدریسی فرائض دیانتداری سے انجام دئیے اور کبھی کسی دوسری مصروفیات کو اس کی راہ میں حائل نہیں دیا ان کا شمار ان محدود چند شخصیات میں ہوتا ہے جو روز اول سے اتحاد اساتذہ سے وابستہ ہوگئے اور ہر نرم گرم حالات میں استقامت سے ساتھ نبھایا ان کا اتحاد اساتذہ کی حکمت عملی ترتیب دینے میں نمایاں کردار رہا ہے  اساتذہ کے حقوق کی بازیابی کیلئے ان کی جدو جہد میں ان کا جو کردار ہے وہ سنہری حروف میں لکھا جائے اساتذہ برادری ان کی مقروض رہےگی سیاسی فکر کے باعث اساتذہ کاز کے لیے ان کی جو کمیٹمنٹ ہے اس میں اس آزادی سے مزید نکھار پیدا ہو گا وہ اتحاد اساتذہ کا سرمایہ ہیں اور رہیں گی شالیمار کالج کے اساتذہ نے ان کی خدمات کو سرہانے کیلیے ایک تقریب کا اہتمام کیا

Related posts

سیاسیات کے چوبیس اور زوالوجی کے گیارہ مرد لیکچررز کے احکامات تعیناتی۔۔اتحاد اساتذہ کی مبارکباد

Ittehad

کالج اساتذہ کی تنخواہوں کا آسان اسائنمنٹ پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ۔تحفظات بے بنیاد ہیں

Ittehad

آئندہ سال سے بی ایس کالجز میں مارکیٹ کے لحاظ سےمضامین متعارف کروائے جائیں گے

Ittehad

Leave a Comment