Latest News

ایچ ای سی کا مختلف یونیورسٹیوں میں فاصلاتی تعلیم بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(تعلیمی زاویہ) ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں فاصلاتی تعلیم بند کرنے کا اعلان کیا ہے-یونیورسٹیوں کو تنبہیہ کی گئی ہے کہ 16 فروری 2018ء کے بعد ہونے والے داخلے غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔ایچ ای سی پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق سرکا ری یونیورسٹیوں میں ایم ایس، ایم فل اور انڈرگریجویٹ کی ایسی ڈگریاں بند کر دی گئی ہیں جو فاصلاتی تعلیم کے پروگرام کے زمرے میں آتی ہیں۔ یکم مارچ 2016ء کے بعد ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری فاصلاتی تعلیم کے اس پروگرام کے تحت داخل ہونے والے طلباء کی ڈگریاں بھی غیر قانونی تصور کی جائیں گی۔ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ 16 فروری 2018ء کے بعد یونیورسٹیوں کی جانب سے فاصلاتی تعلیم کے تحت جاری کی گئی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی اور ایسی تمام ڈگریاں غیر قانونی تصور ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان، شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیر پور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو، یونیورسٹی آف پشاور، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، آئی بی اے سکھر، یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں پروگرامز کو بند کر دیا گیا ہے۔ایچ ای سی کے مطابق اس مراسلے کا اطلاق ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر نہیں ہوگا

Related posts

سول لائنز کالج کے زوالوجی کے جواں سال اسسٹنٹ پروفیسر عامر ندیم  انتقال کر گئے

Ittehad

غم کی خبریں ۔۔۔صدمات۔۔پروفیسر خلیل پرویا – پروفیسر نسرین اختر اور سید انوار شاہ کو صدمہ

Ittehad

لیو انکشمنٹ کا مسلہ اس وقت کھڑا ہوگا جب آپ ساٹھواں سال نوکری کریں گے

Ittehad

Leave a Comment