2020 HED News Latest News Press Releases

چیرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کی تقریب پذیرائی


  چیرمین تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر محمد اسماعیل جو مدت ملازمت پوری کر کے 13 فروری 2020 کو ریٹائر ہو رہے ہیں ان کے دوستوں ،مداحوں اور محبان کی جانب سے ایک شاندار تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا تقریب جس کے روح رواں پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہوررانا محمد اسلم پرویز اور سیکرٹری ٹیکنیکل پروفیسر  بورڈ پروفیسر فقیر محمد کیفی تھے 11 فروری بعد دوپہر پنجاب یونیورسٹی کے ایگزیکٹو کلب میں منعقد کی گئی تقریب میں ان کے دوستوں  کلاس فیلوز (رانا اسلم پرویز  کے علاوہ) افتحار الحق سابق ایس ایس پی ، پروفیسر ریٹائرڈ منور بخاری ، پروفیسر ریٹائرڈ طارق مسعود کھوکھر، پروفیسر ریٹائرڈ افتخار ہاشمی، پروفیسر ریٹائرڈ علی محمد صدیقی،پروفیسر،۔ پروفیسر شفاعت یار خان گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور،لاہور کی پرنسپل نسرین جاوید خان گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین لاہور کینٹ، پروفیسر انجم نظامی پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین کاہنہ نو ،پروفیسر فرخ ملکی پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور، پروفیسر روبینہ کمال پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار کالونی لاہور،ریٹائرڈ سابق پرنسپل رخسانہ لطافت، پروفیسر ریاض احمد ہاشمی پرنسپل گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور،پروفیسر کامران ظہور پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، پروفیسر محمد اویس پرنسپل گورنمنٹ شالیمار کالج باغبان پورہ لاہور،میڈم ریحانہ سیکرٹری لاہور بورڈ ، پروفیسر ناصر جمیل سابق کنٹرولر لاہور بورڈ، پروفیسر منور حسین کنٹرولر ٹیکنیکل بورڈ لاہور ، پروفیسر رانا نسیم انجم سابق ڈائریکٹر تعلیمات لاہور، پروفیسر ظفر عنایت انجم سابق ڈائریکٹر تعلیمات لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی سابق ڈی پی آئی کالجز پنجاب، پروفیسر غلام مصطفیٰ جنرل سیکرٹری پی پی ایل اے لاہور ڈویژن،پروفیسر حسن رشید سیکرٹری نشر واشاعت پی پی ایل اے لاہور ڈویژن اور پروفیسر محمد عارف جنرل سیکرٹری اتحاد اساتذہ مہمانان میں نمایاں تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محترم پروفیسر محمد اسماعیل کی اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے علاوہ ان کی شخصیت کے درویشانہ اور انسان دوستی کی بے  حد تعریف کی

Related posts

عدالت عالیہ نے سنگل پینشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوہری پینشن کا حکم دیدیا

Ittehad

تیس لاکھ بزرگ امریکیوں کے ذمہ 86 ارب ڈالر کا سٹوڈنٹ لون واجب الادا

Ittehad

لاہور۔۔ماہر حیوانات ڈاکٹر عبد القیوم سلہریا اللہ کی رحمت میں چلے گئے 

Ittehad

Leave a Comment