Latest News

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ مسائل اور تنازعات کا شکار

 

 

نوشہرہ:- شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ شدید مسائل اور تنازعات کا شکارہے-جہاں ایک طرف تو اساتذہ کی آپس میں ٹھنی ہوئی تو دوسری طرف طلباء کے لئے ناکافی سہولیات ہیں-خیبر پختونخواہ حکومت تمام تر دعووں کے باوجود فی الحال نہ صرف ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے بلکہ اس کی توجہ اس جانب ہے ہی نہیں-یونیورسٹی کے ایک جانب تو اندرونی تنازعات اس قدر شدت اختیار کرگئے ہیں کہ وائس چانسلر نے 7 اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کرکے اپنا استعفی گورنر کو بھجوا دیا ہے جبکہ دوسری جانب طلبا بھی شدید مسائل کا شکار ہیں- یونیورسٹی کا نصاب کچھ اس طرح سے ڈیزائن ہوا ہے کہ 70 فیصد نمبر پریکٹیکلز کے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یونیورسٹی میں کوئی لیب ہی نہیں ہے-گذشتی سال پشاور کی ایک نجی یونیورسٹی کی مدد لی گئی تھی اور طلباء کو پریکٹیکلز کروائے گئے تھے-لیکن اس سال یہ نجی یونیورسٹی بھی مدد کرنے سے قاصر ہے-طلباء اپنے 4 سمسٹر مکمل کرچکے ہیں- اس مرحلے پر ان کا یہ نقصان ان کے کئی قیمتی سال برباد کرنے کا باعث بن سکتا ہے-

Related posts

 عیدالفطر سے قبل معاوضہ جات ادا نہ کیے گئے تو اسانمنٹس کا بائیکاٹ کریں گے۔۔ حافظ رمضان 

Ittehad

ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت فیز ٹو کے تبادلے ۔شفافیت ،مستعد اور عمدہ ساکھ کا دعویٰ

Ittehad

انتیس دسمبر کو ہونے والی خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی میٹنگ کے منٹس تاحال رکے ہوئے ہیں

Ittehad

Leave a Comment