2021 General Notifications Latest News

پنجاب کے تمام انتظامی سربراہان سولہ جولائی دو بجے دوپہر تک سو فیصد ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ پہنچائیں

چیف سیکرٹری پنجاب کے ایما پر زوہیب ممتاز سیکشن آفیسر ویلفیر ون نے ایک آفیس آرڈر سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو۔پرنسپل سیکرٹری چیف منسٹر پنجاب،چیرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ٹو گورنر ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ،چیرمین وزیر اعلیٰ معاینہ ٹیم ،تمام انتظامی سیکرٹریز ،سیکرٹری محتسب پنجاب،سیکرٹری چیر پرسن محتسب پنجاب اور پنجاب کے تمام کمیشنرز کو بھجوایا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اس بات پر ناراض ہوئے ہیں کہ ویکسین کی رفتار بہت سست ہے  اس بات کا اظہار انہوں نے دس جولائی کو ہونے والی ایک سرکاری میٹنگ میں کیا انہوں نے مزید حکم دیا کہ تمام انتظامی سربراہ یہ سرٹیفیکیٹ مہیا کریں کہ ان کے ماتحت برائے راست ملازمین کے علاؤہ ملحقہ ڈیپارٹمنٹ ،خود مختار اداروں، انسٹیٹیوٹ اور کمپنی کے سو فیصد ۔ملازمین نے ویکسین کا انجیکشن لگوا لیا ہے اور یہ  جمعہ المبارک سولہ جولائی  دو  بجے دوپہر تک زیر دستحطی تک پہنچائیں تاکہ انہیں چیف سیکرٹری کو اس کے بارے میں رپورٹ بھجوائی جا سکے

Related posts

اتحاد اساتذہ145تحریک اساتذہ145نوائےاساتذہ81اور ینگ 24امیدوار میدان میں اتار پائی

Ittehad

آٹھ مردانہ کالجوں میں پرنسپل شپ کے خواہشمند 13 ستمبر تک درخواست دیں

Ittehad

صدر پیپلا کی قیادت میں وفد کی صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات ۔وزیر اعلی تک مطالبات پہنچانے کی یقین دہانی

Ittehad

Leave a Comment