2024 Latest News Press Releases

بشکیک ۔دو پروازوں کے ذریعے پاکستانی طالب علم بحفاظت پاکستان پہنچ گئے

باقی وہاں پناہ گاہوں میں چھپے بیٹھے ہیں یہاں پہنچنے والوں نے خوفناک منظر کشی کی انہوں نے بتایا کہ بلوائی بہت زیادہ تعداد میں تھے مصری اور مقامی طلبا کے درمیان لڑائی میں پاکستانی پر بھی حملے شروع کر دئیے گئے پاکستانی سفیر بھی نیند سے بیدار ہو گئے بیان دیا کہ مقامی حکام سے رابطے میں ہیں پاکستانی طالب علموں کی حفاظت یقینی بنائیں گے

بشکیک۔۔ کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مصری اور مقامی طالب علموں کے مابین شروع ہونے والا حملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے اب مقامی نوجوان یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ہمارا ملک چھوڑ دو پاکستانی طلبا کے ہوسٹلز پر حملے شروع ہو گئے ہیں اور پاکستانی طالب علم پناہ گاہوں میں بھوکے پیاسے چھپے بیٹھے ہیں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم بھی خواب غفلت سے بیدار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی طالب علموں کی حفاظت ممکن بنائیں گے پاکستانی ہاسلز میں 500 سے زائد طالب علم مقیم ہیں جن میں سے 180 کو ہوائی جہاز لیکر پاکستان پہنچ گیا ہے یہاں پہنچنے والوں نے میڈیا کو بتایا کہ مصری اور مقامی طالب علم کی لڑائی نے ساری غیر ملکی طلبا کمیونٹی کو نرغے میں لے لیا اور بڑے پیمانے پر حملے شروع ہو گئے ابھی تک وہاں طلبا بھوکے پیاسے چھپے ہوئے ہیں

Related posts

چلو چلو دس فروری صبع گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد

Ittehad

پرنسپلز شپ کے خواہشمند امیدواران توجہ فرمائیں سیکنڈ فیز کے لیےدرخواستیں موصول کرنے کا پورٹل  کھلا ہے

Ittehad

تمام سرکاری/پرائیویٹ یونیورسٹیاں/ کالجز موسم گرما کی تعطیلات کےبعد دو اگست سے کھل رہے ہیں

Ittehad

Leave a Comment